حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 601 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 601

550 کمشنر شمال مغربی سٹیسٹ نائیجیریا شمال مغربی سٹیٹ نائیجیریا کے کمشنر برائے تعلیم سٹیٹ الحاج ابراہیم نے فضل عمر احمدیہ سیکنڈری سکول بساؤ کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا۔" یہ پہلا موقع ہے کہ ایک مسلم تنظیم اس امر کے لئے آگے بڑھی " ہے کہ وہ ملک کی تعلیمی ترقی کے پروگرام میں حصہ لے ۴۳ عیسائیت کی شکست روزنامہ جنگ کراچی نے ۱۸ جولائی ۱۹۷۳ء کی اشاعت میں لکھا۔افریقہ میں عیسائیت کی تبلیغ کرنے والے رومن کیتھولک اور دیگر مکتب خیال کے عیسائی ادارے افریقہ میں اسلام قبول کرنے کے نئے رجحانات سے سخت پریشان ہیں۔۔۔۔اسلام کی تبلیغ و ترویج میں نئی زندگی پیدا ہو گئی ہے خصوصاً غنانا۔نائیجیریا اور مشرقی ساحلی علاقوں میں اسلام کا اثر بڑھ رہا ہے۔یہاں عیسائیوں کو احمدی فرقہ کے تبلیغی اداروں کا زبردست مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور احمدی فرقے کی تبلیغی کارروائیاں عیسائیت کے سخت مخالف ہیں ؟ ۴۴ اسی لئے حضور نے فرمایا :- افریقہ میں غلبہ اسلام کی صبح نمودار ہونے کے بعد اسلام کا سورج اپنی پوری تابانیوں کے ساتھ طلوع ہو چکا ہے۔یہ سورج نصف النہار تک پہنچ کر اپنی پوری شان کے ساتھ چمکے گا اور دنیا کے گوشہ گوشہ کو منور کر دکھائے گا۔ہمارے افریقی بھائی ہمارے پہلو بہ پہلو غلبہ اسلام کی شاہراہ پر اب آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے ۴۵