حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 581 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 581

530 ہو tt صرف دو گھنٹے بیٹھا۔ایک جمعہ کے بعد اور دوسرے اتوار کے روز جس میں اور نئے آدمی بھی آئے ہوئے تھے اور ان دو گھنٹوں میں ۲۸ ہزار پونڈ کے وعدے ہو گئے تھے اور ۱۳ اور ۴ ہزار پونڈ کے درمیان نقد جمع گئے تھے۔میں نے پھر اپنے سامنے نیا اکاؤنٹ کھلوایا اور اس کا نام نصرت جہاں ریزرو فنڈ رکھا ہے میں نے جمعہ کے خطبہ میں انہیں کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ ہم یہ رقم خرچ کریں اور ہسپتالوں اور سکولوں کے لئے جتنے ڈاکٹر اور ٹیچر چاہئیں وہاں مہیا کریں۔۔۔مجھے یہ خوف نہیں ہے کہ یہ رقم آئے گی یا نہیں یا آئے گی تو کیسے آئے گی۔یہ مجھے یقین ہے کہ ضرور آئے گی۔اور نہ یہ خوف ہے کہ کام کرنے کے لئے آدمی ملیں گے یا نہیں ملیں گے۔یہ ضرور ملیں گے کیونکہ خدا تعالٰی نے کہا ہے کہ کام کرو۔خدا کہتا ہے تو یہ اس کا کام ہے لیکن جس چیز کی مجھے فکر ہے اور آپ کو بھی فکر کرنی چاہئے وہ یہ ہے کہ محض خدا کے حضور قربانی دے دینا کسی کام نہیں آتا جب تک اللہ تعالیٰ اس قربانی کو قبول نہ کرلے۔۔۔وہاں افریقہ میں بچوں نے ایک نظم پڑھی تھی پوری تو مجھے یاد نہیں عربی میں ہے اور بہت ہی اچھی ہے بچوں کے نرم نرم ہونٹوں سے بڑی پیاری لگتی تھی سے یا این آدم المال مالی والجنة جنتى و انتم عبادی یا عبادی اشتروا جنتی بمالی یعنی اے آدم کے بیٹو! مال بھی میرا ہے اور جنت بھی میری ہے اور تم بھی میرے بندے ہو۔اے میرے بندو! میں تم پر یہ احسان کرتا ہوں کہ جو میری جنت ہے وہ میرے اس مال سے خرید لو جو میں نے تمہیں دیا ہے۔۔۔۔۔۔فکر یہ ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہماری سعی کو سعی مشکور بنا دے۔یہ