حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 579 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 579

528 اقوام کی خدمت اور محبت کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے زبردست تحریک ہوئی آپ فرماتے ہیں۔و گیمبیا میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے بڑی شدت سے میرے دل میں یہ ڈالا کہ تم کم از کم ایک لاکھ پونڈ ان ملکوں میں خرچ کرو اور اس میں اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا اس حضور ۱۴ مئی ۱۹۷۰ء کو لندن تشریف لے گئے اور ۱۵ مئی تا ۲۴ مئی لندن میں تشریف فرما رہے اور اس دوران آپ نے لندن میں نصرت جہاں ریزرو فنڈ " کا اعلان فرمایا۔اس کے بعد حضور سپین تشریف لے گئے اور ایک ہفتہ وہاں تشریف فرما رہے۔۸ جون کو حضور واپس پاکستان تشریف لائے۔پاکستان واپسی پر حضور نے خطبہ جمعہ فرموده ۱۲ جولائی ۱۹۷۰ء میں فرمایا :۔گزشتہ ۴۔اپریل کو میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اسلام کا محبت اور پیار اخوت اور مساوات کا پیغام لے کر مغربی افریقہ کے ممالک کے دورہ پر روانہ ہوا تھا اور چند ہفتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا منادی بن کر آپ میں واپس آیا ہوں ۲۲ حضور نے فرمایا :۔" خدا تعالیٰ نے بڑی شدت سے میرے دل میں یہ ڈالا ہے کہ تو میرے دین کی عظمت کے لئے اس جماعت سے قربانیاں مانگ اور وہ تیری آواز پر لبیک کہتے ہوئے قربانیاں دے گی“ ۲۳ نصرت جہاں سکیم کا اعلان جیسا کہ لکھا جا چکا ہے۔حضور کی مغربی افریقہ سے پاکستان واپسی لندن کے راستے سے ہوئی اور حضور نے تحریک کا اعلان پہلے لندن میں فرمایا اور پھر پاکستان پہنچ کر ۱۲ جولائی ۱۹۷۰ء کو ربوہ میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور نصرت جہاں سکیم کے پس منظر اور لندن میں تحریک کے اعلان اور اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائید و نصرت کا ذکر کرتے ہوئے