حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 562
511 حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کے عظیم الشان توسیعی منصوبے خلافت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد نافلہ موعود حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" نے اپنے دور کے پہلے جلسہ سالانہ پر ۱۹۔دسمبر ۱۹۶۵ء احباب جماعت کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ آپ نے محض خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر اس بندہ ضعیف اور ناکارہ کے ہاتھ پر متحد ہو کر یہ عہد کیا ہے کہ قیام توحید اور اللہ تعالی کی عظمت اور اس کے جلال کے قیام اور غلبہ اسلام کے لئے جو تحریک اور جو جد و جهد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع کی تھی اور جسے حضرت مصلح موعود بھی اللہ نے اپنے آرام کھو کر اپنی زندگی کے ہر سکھ کو قربان کر کے اکناف عالم تک پھیلایا ہے آپ اس جدوجہد کو تیز سے تیز تر کرتے چلے جائیں گے "لہ اسی جلسہ سالانہ پر حضور نے اس عزم کا بھی اظہار فرمایا تھا کہ 11 جو کام حضرت مصلح موعود رضی اللہ نے شروع کئے تھے انہیں کامیابی کے ساتھ اختتام تک پہنچانا میرا فرض ہے؟ اسی طرح فرمایا کہ مالی قربانیوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے" چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کو جاری رکھنے ، اس میں سرعت اور وسعت پیدا کرنے ، اور حضرت مصلح موعود کے جاری کردہ کاموں کی رم