حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 555
502۔امریکہ میں اشاعت قرآن ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدران جماعت کے ایک خصوصی اجلاس میں جو حضور کے ۱۹۸۰ء کے دورہ کے دوران منعقد ہوا اشاعت قرآن کے بارے میں جو جائزہ لیا گیا اور حضور نے جو ارشادات فرمائے اس کی رپورٹ کرتے ہوئے نمائندہ الفضل لکھتا ہے۔" حضور نے قرآن مجید مع انگریزی ترجمہ کی اشاعت اور ایک خاص پروگرام کے ماتحت اس کی تقسیم پر زور دیا۔حضور نے پہلے احمدیہ مشن امریکہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ پہلے مرحلہ کے طور پر علم دوست امریکنوں کے ایک ہزار نام اور پتے مرتب کریں۔اس کے بعد پورے ملک میں سے مزید چار ہزار ایسے امریکی باشندوں کی فہرست بنائیں جنہیں قرآن مجید مہیا کرنا ہو گا اور وہ اس سے استفادہ کرنے میں دلچسپی لیں گے۔حضور نے محترم سید میر محمود احمد صاحب مبلغ انچارج احمدیہ مشن بن ضمن سے دریافت کیا کہ قرآن مجید کے چالیس ہزار نسخوں کی تقسیم کے میں اس ہدایت پر کس حد تک عمل ہوا اس کے جواب میں مبلغ انچارج صاحب نے عرض کیا کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے علم دوست اہم افراد کے تین ہزار پتے رجسٹر میں درج کر کے محفوظ کئے جا چکے ہیں مزید پتے حاصل کرنے اور ان سے رابطہ پیدا کرنے کا کام جاری ہے اس سلسلہ میں صدر صاحبان نے قرآن مجید کے نسخے تقسیم کرنے سے متعلق مشورے پیش کئے جنہیں نوٹ کر لیا گیا ایک -۹ دنیا کی ممتاز شخصیتوں کو قرآن کریم کے تحائف عظیم شخصیتوں کو قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا گیا ان میں صدر لائبیریا (افریقہ)