حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 551
498 ۳۔غانا میں اشاعت قرآن مکرم عطاء اللہ صاحب کلیم امیر جماعت ہائے احمد یہ غانا نے ۱۴۔مئی ۱۹۷۳ء کو حکومت غانا کے ادارہ State Hotles Corporation کے ماتحت چلنے والے سات ہوٹلوں اور چار Catering Rest Houses کے آٹھ صد ستائیس (۸۲۷) کمروں کے لئے حمائل سائز کے قرآن مجید (مع ترجمہ انگریزی) کے ۸۲۷ نسخے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کرنل ایم بی تھامس کو ایمیبیسیڈر ہوٹل میں پیش کر دئیے۔اس تقریب کی خبر تفصیل سے ریڈیو پر دو دفعہ نشر ہوئی اور مقامی اخبارات نے بھی تصاویر کے ساتھ اسے شائع کیا۔الحمد للہ۔اس تقریب پر پریس کے نمائندگان پبلک ریلیشنز آفیسر سٹیٹ ہوٹلز کارپوریشن اسٹنٹ آفیسر مینجر ایمبیسیڈر ہوٹل اور خود نیجنگ ڈائریکٹر کو بھی ایک نسخہ قرآن کریم کا پیش کیا گیا۔اس موقعہ پر جنوب مغربی افریقہ میں آزادی کی تحریک S۔W۔A Peoples Organisation جس کا مرکز Namibia میں ہے کے دو نمائندگان نے قرآن مجید مع انگریزی ترجمہ دیکھ کر ایک ایک نسخہ خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔مکرم امیر صاحب نے وفد کے لیڈر Mr۔Sam Nomoja کو جو تحریک کے پریذیڈنٹ بھی ہیں ایک نسخہ قرآن کریم پیش کر دیا جس پر وہ بہت خوش ہوئے۔۶۷؎ (سیکرٹری مجلس نصرت جہاں ربوہ) ۳۔نائیجیریا کے ایک اور ہوٹل میں قرآن کریم کا تحفہ احمدیہ احمد یہ مشن نائیجیریا سے اطلاع ملی ہے کہ حال ہی میں مبلغ انچارج و امیر صاحب احمدیہ مشن نائیجیر یا مکرم مولوی محمد اجمل صاحب شاہد نے قرآن کریم کے ساتھ نسخے نائیجیریا کی بی پی سٹیٹ کے دارالخلافہ جوس کے ہل سٹیشن ہوٹل میں رکھے جانے کے لئے ہوٹل کے جنرل مینجر کو دیئے