حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 550
497 اور جذبے کے ساتھ اشاعت قرآن کا مبارک کام دنیا کے اطراف و جوانب میں سر انجام پاتا رہا۔ا۔نائیجیریا کے سب سے بڑے ہوٹل کے لئے احمدیہ مشن کی طرف سے قرآن کریم کے دو سو نسخوں کا تحفہ نائیجیریا کے اخبارات ”ڈیلی ٹائمز اور ڈیلی ایکسپریس" کی اشاعت یکم دسمبر ۱۹۷۳ء کے مطابق نائیجیریا میں احمدیہ مشن کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر مبلغ انچارج مکرم مولانا محمد اجمل صاحب شاہد نے ملک کے سب سے بڑے ہوٹل فیڈرل پیلس ہوٹل کو انگریزی ترجمہ قرآن کریم مع متن کی دو صد (۲۰۰) کا پیاں تحفہ کے طور پر دیں۔یاد رہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالٰی نے اپنے افریقہ کے تاریخی دورہ کے بعد اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ دنیا کے بڑے بڑے ہوٹلوں کے تمام کمروں میں قرآن کریم کا ایک ایک نسخہ ہونا چاہئے تاکہ ان ہوٹلوں میں ٹھرنے والے مہمان اگر چاہیں تو کلام پاک کو پڑھ سکیں چنانچہ نائیجیریا مشن کی طرف سے یہ پیشکش حضور ایدہ اللہ کی مبارک خواہش کو پورا کرنے کے سلسلہ میں ہے۔(سیکرٹری مجلس نصرت جہاں ربوہ) ۶۵۔۲ اشاعت قرآن مجید کے ضمن میں جماعت کراچی کا قابل تقلید نمونه جماعت احمدیہ کراچی نے اس وقت ادارہ طباعت و اشاعت قرآن عظیم سے تقریباً چالیس ہزار روپے کے قرآن مجید خرید کر کراچی میں اسے مختلف طریقوں سے پھیلانے کی کوشش کی ہے۔تین صد قرآن مجید ہوٹلوں میں بھی رکھوائے ہیں۔۔۔۔منیجنگ گور نر اداره طباعت و اشاعت قرآن عظیم