حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 549 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 549

496 ہوا۔یوگو سلاوین زبان میں ترجمہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے زمانے میں شروع اس کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کے دور میں تفسیر صغیر عکسی ۱۹۶۶ء میں دوبارہ شائع ہوئی جو کہ نایاب ہو چکی تھی۔تفسیر صغیر کا ایک اور ایڈیشن 1921ء کے جلسہ سالانہ پر شائع ہوا۔انگریزی ترجمہ قرآن ۱۹۷۷ء میں کلکتہ (بھارت سے) اور ۱۹۷۹ء میں غانا (مغربی افریقہ) سے شائع ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر سورہ فاتحہ پہلی مرتبہ ۱۹۶۹ء میں شائع ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفاسیر سورۃ البقره تا سورة الكهف مختلف جلدوں میں شائع ہوئیں۔سورة الكهف سے آگے حضرت مسیح موعود کی تفسیر مرتب کرنے کا کام جاری رہا۔سویڈش زبان میں قرآن کریم کے اکیس پاروں کا ترجمہ ۱۹۷۳ء میں مکمل ہو کر شائع ہوا۔رم حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے دور خلافت میں حضرت مصلح موعود کے دیباچہ تفسیر القرآن کا فرانسیسی ترجمہ شائع ہوا۔افریقہ کی زبان ہاؤ سا (Hausa) میں ترجمہ قرآن کریم کا کام حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے زمانہ میں شروع ہوا۔۶۴؎ دنیا بھر میں اشاعت قرآن کی کامیاب مساعی کی جھلکیاں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کے دور خلافت میں قرآن کریم کی جو غیر معمولی اور کامیاب اشاعت ہوئی اس کے اعداد و شمار جمع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ہوٹلوں ، لائبریریوں اور ممتاز شخصیات کو گاہے بگاہے قرآن کریم پیش کئے جانے کی کچھ مطبوعہ خبریں درج ذیل ہیں جن سے حضور کے دور خلافت میں دنیا بھر میں اشاعت قرآن کی کامیاب مساعی کا ایک طائرانہ جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کتنے خلوص ، ذوق و شوق