حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 540
487 کس کروٹ بیٹھتا ہے اس وقت ہمیں صرف ایک جگہ اچھے پریس پر انحصار نہیں کرنا چاہئے اس لئے ہمیں پاکستان میں مرکزی اعلیٰ پیمانے کے پریس کے علاوہ دنیا کے کسی اور دو مقامات پر جو اس کام کے لئے مناسب ہوں وہاں دو اچھے پر لیس بھی لگا دینے چاہئیں ۵۶ امریکہ میں پریس کا منصوبہ حضور نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۲۔اکتوبر ۱۹۷۶ء کو فرمایا :۔st صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ۔۔۔۔اس کی تیاری ہی کے سلسلہ میں دراصل میں امریکہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔اور میں نے ان سے کہا۔۔۔۔۔۔جو ابتدائی کام کرنا ہے وہ یہ ہے کہ پندرہ صوبوں امریکہ میں ان کو سٹیٹس کہا جاتا ہے، میں سے ہر ایک میں کم از کم ۲۰ سے ۳۰ ایکٹر زمین کا رقبہ جماعت کی اجتماعی زندگی کے لئے یعنی Community Centres بنانے کے لئے خریدو۔کسی طرح ان چودہ پندرہ سالوں میں کئی ملین ترجمے قرآن کریم کے شائع کئے جائیں گے۔۴۰ - ۵۰ لاکھ قرآن کریم امریکہ کے مختلف گھروں میں پہنچائے جائیں گے۔۔۔۔امریکہ کی جماعت کوشش کرے اپنا پریس لگوانے کی۔۔۔کیونکہ اس وقت جو حقیقی معنے میں آزاد ممالک ہیں اور پورے طور پر آزاد ہیں ان میں سر فہرست امریکہ ہے" افریقہ میں پریس کا منصوبہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث " نے بیرون پاکستان براعظم یورپ اور افریقہ میں ایک ایک پریس لگانے کا منصوبہ بنایا تھا چنانچہ مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں کمپیوٹر سے کام کرنے والا پریس لے لیا گیا چنانچہ حضور نے اپنی زندگی کے آخری جلسہ سالانہ پر ۲۷۔دسمبر ۱۹۸۱ء کو تقریر کرتے ہوئے فرمایا:۔