حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 535 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 535

482 اس پریس کے کام کو روک دیا اور دوسری طرف جماعت پر یہ ناپاک اتمام لگایا گیا کہ نعوذ باللہ جماعت احمدیہ قرآن کریم کی تحریف و تبدل کی مرتکب ہوئی ہے۔ملکی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اور بعض دیگر رکاوٹوں کے پیدا ہونے کی وجہ سے جدید پریس ربوہ کا کام ابھی تک تکمیل پذیر نہیں ہو سکا چنانچہ جو دیگر ذرائع میسر تھے ان کو بروئے کار لا کر قرآن کریم کی طباعت اور اشاعت کا کام جاری رکھا گیا اور اس کی نگرانی کے لئے ادارہ طباعت و اشاعت قرآن عظیم قائم کیا گیا:۔جہاں تک قرآن کریم کی تحریف و تبدل کے بے بنیاد اتمام کا تعلق ہے جماعت کی طرف سے بارہا اس کی تردید شائع ہو چکی ہے جس میں سے ایک اعلان بطور نمونہ درج ذیل ہے۔وو ' جماعت احمدیہ کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ یہ سرا سر جھوٹ اور ناپاک اتہام ہے کہ جماعت احمدیہ نے کوئی محرف مبدل قرآن کریم شائع کیا ہے بلکہ عام علماء کے مسلک کے برعکس جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن کریم میں کوئی ایک آیت بھی منسوخ احمدیہ ہیں۔" اهم نہیں تو ہم قرآن کریم میں کس طرح تحریف کر سکتے اس کے بعد حکومت کی طرف سے قرآن عظیم کی ہر کاپی کی طباعت سے قبل سرٹیفیکٹ لے کر طباعت و اشاعت کا کام جاری رہا اور اس طرح معاندین کی طرف سے ہر قسم کے پراپیگنڈے کو ناکام بنا دیا گیا۔فرمایا: افریقہ اور براعظم یورپ میں پریس کے منصوبوں کا القاء اور سفر یورپ میں ایک اور بات بھی احباب جماعت سے کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہم نے اشاعت قرآن کا ایک منصوبہ بنایا تھا جس کی خدا تعالیٰ کے