حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 534 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 534

481 کے ہاتھ میں قرآن کریم کا متن ترجمہ اور تفسیر پہنچانا ہے۔یہی کام کوئی معمولی کام نہیں ہے چہ جائیکہ ساری دنیا کے ہر انسان کے ہاتھ میں قرآن عظیم مترجم پہنچانا یہ تو اس سے بھی زیادہ عظیم الشان کام ہے لیکن وہ وقت آتا ہے اور خدا کے فضل سے وہ وقت ضرور آئے گا جب ایک ایک دن میں انشاء اللہ ہیں بیس لاکھ قرآن کریم کی کاپیاں شائع ہوں گی اور وہ بنی نوع انسان کی پیاس کو بجھانے اور روحانی سیرابی کا سامان پیدا کریں گی۔پس آج ہم دعاؤں کے ساتھ اس کام کو شروع کر رہے ہیں اور دعاؤں کے ساتھ اس کو جاری رکھیں گے۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت اس منصوبہ کو کامیابی کی انتہا تک پہنچائے گی کیونکہ وہ ہمارا رب ہمارا محبوب ہمارا آقا ہمارا رب کریم اور ہم سے بڑا پیار کرنے والا خدا ہے۔وہ حضرت محمد رسول اللہ میں ایل ایل ای میل کے مشن کو کامیاب کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے اس کے راستے میں دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں بن سکتی۔۔۔اس منصوبہ میں جو بھی روکیں پیدا ہوئیں یا پیدا ہوں گی وہ عارضی ہوں گی۔یہ اندھیروں کے بادل ایک دن ضرور چھٹ جائیں گے اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ کا نور جو کہ نُورُ السَّمْوَاتِ وَالْأَرْضِ سے حاصل کردہ نور ہے وہ ساری دنیا کو منور کر دے گا ۵۰ معاندین کی طرف سے رکاوٹیں اور ناپاک اتہام جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے الہی سلسلوں کی طرف سے جب بھی خدمت قرآن اور اشاعت دین کا کوئی منصوبہ شروع کیا جاتا ہے مخالف طاقتیں اس میں رکاوٹیں ڈالتی اور الزام تراشیاں کر کے ان منصوبوں کو ناکام کرنے کی کوششیں کیا کرتی ہیں چنانچہ حضرت خلیفة المسیح الثالث " نے جب اشاعت قرآن کا عظیم الشان منصوبہ جاری فرمایا اور ربوہ میں جدید پریس کا سنگ بنیاد رکھا تو ایک طرف حکومت نے معاندین کے دباؤ کے تحت