حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 30 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 30

30 پڑھنے کے لئے ان کے گھر تشریف لے جایا کرتے تھے البتہ حفظ قرآن کے لئے آپ کے لئے محترم حافظ سلطان حامد صاحب ملتانی کا انتظام کیا گیا۔آپ کے قرآن کریم حفظ کرنے کی تکمیل کے موقع پر اہالیان قادیان کی طرف سے حضرت حافظ روشن علی صاحب نے آپ کے والد بزرگوار حضرت مصلح موعود کی خدمت میں مبارک پیش کی۔آپ کی حفظ قرآن کریم کی تاریخ حافظ قرآن ۱۳۴۰ھ نکلی۔۲۹ جون ۱۹۳۱ء کو آپ کے والد حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی نے اپنے بچوں اور بچیوں کے قرآن کریم ختم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی اور اس موقع پر اپنی ایک نظم سنائی جس کے چند اشعار درج ذیل ہے۔میرا ناصر مرا فرزند اکبر ملا ہے جس کو حق سے تاج و افسر مبارک جو کہ بیٹا دوسرا ہے خدا نے اپنی رحمت سے دیا ہے منور جو کہ موٹی کی عطا ہے بشارت سے خدا کی جو ملا ہے سیارے ختم قرآن کر چکے ہیں ولوں کو نور حق سے بھر چکے ہیں الی تیز ہوں ان کی نگاہیں نظر آئیں بھی تقویٰ کی راہیں یہ قصر احمدی کے پاسباں ہوں یہ ہر میداں کے یارب پہلواں ہوں یہ پھر ایمان لائیں یہ پھر واپس ترا قرآن لائیں ثریا (کلام محمود) جن دنوں صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب قرآن کریم حفظ کر رہے تھے اور آپ کی عمر تقریباً ۱۲ سال تھی آپ کے والد حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر ۲۷ دسمبر ۱۹۲۱ء کو آپ سے تلاوت کروائی ۱۰ حفظ قرآن کریم کے سلسلہ میں آپ اپنی ڈائری ۴ میں ۱۹۲۷ء میں ایک دعا لکھتے ہیں۔"اللَّهُمَّ ارْحَمْنِى بِتَرْكِ الْمَعَاصِي اَبَدًا مَا اَبْقَيْتَنِي وَارْحَمْنِي أَنْ أَتَكَلَّفَ مَا لَا يَعْنِينِي وَارْزُقْنِى حُسْنَ النَّظْرِ فِيْمَا يُرْضِيْكَ عَنِّى اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ذَا الْجَلاَلِ وَالْإِكْرَامِ وَالعِزَّةِ الَّتِي لا تُرَامُ اسْتَلُكَ يَا اللَّهُ يَا رَحْمنُ