حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 468 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 468

413 مسجد سید نا محمود کبابیر حیفا جو مشرق اوسط میں فن تعمیر کا ایک نادر نمونہ ہے انہی سالوں میں تعمیر ہوئی۔اس کے علاوہ پاکستان میں بھی حضور کے دور خلافت میں ڈیڑھ سو کے قریب مساجد اور مشن ہاؤسز وغیرہ تعمیر ہوئے۔تھا۔حضور نے اپنی خلافت کے آغاز پر حضرت مصلح موعود کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا وو سب سے ضروری کام تو قرآن کریم کے صحیح تراجم کا دنیا میں پھیلانا تھا۔چنانچہ اس سلسلہ میں حضور نے جو کام شروع کروائے ان میں سے کچھ تو پورے ہو گئے اور کچھ پورے ہونے والے ہیں۔فرمایا۔انگریزی زبان میں ترجمہ۔۔۔۔شائع ہو چکا ہے۔۔۔۔جرمنی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔۔۔ڈچ زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔ڈینش زبان میں قرآن کریم کے پہلے سات پاروں کا ترجمه۔۔۔شائع ہو چکا ہے۔یوگنڈی زبان میں قرآن کریم کے پہلے پانچ پاروں کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے مغربی افریقہ کی مینڈے زبان میں ہلے پارہ کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ کئی تراجم کئے جا رہے ہیں۔فرانسیسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی ہو رہی ہے ہسپانوی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی ہو رہی ہے، روسی زبان میں ترجمه مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔پرتگیزی زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے ، ڈینش زبان میں بقیہ تیس پاروں کا ترجمہ تیار ہے طباعت کا انتظام کیا جا رہا ہے۔مشرقی افریقہ کی گگویو زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے گلمبا زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔مغربی افریقہ کے لئے مینڈے زبانوں میں بقیہ انتیس پاروں میں سے ہیں کا ترجمہ ہو چکا ہے نو پاروں کا ترجمہ کروایا جا رہا ہے۔