حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 467
412 مجلس انصار اللہ انڈونیشیا کا پہلا سالانہ اجتماع بھی اسی سال وقوع پذیر ہوا۔ناروے کے خدام الاحمدیہ کا پہلا سالانہ اجتماع بھی اس سال منعقد ہوا۔شگاگو کی ایک پبلک لائبریری میں قرآن کریم کے نسخے رکھوائے گئے۔حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع پر اس بات کا اعلان فرمایا کہ دوران سال غیر معمولی حالات میں جاپان میں مشن اور مسجد کے لئے ایک عالیشان عمارت خریدی گئی ہے۔امریکہ اور کینیڈا میں غیر معمولی وسعت کے لئے بنیادیں مستحکم ہوئی ہیں اور افریقہ میں غیر معمولی ترقی نصیب ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ چین کی مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور اس کے مینار قادیان کی مسجد اقصیٰ کے میناروں کی طرز پر بنوائے گئے ہیں۔رم حضرت مصلح موعود کے دیباچہ تفسیر القرآن کا فرانسیسی ترجمہ شائع ہوا۔حضور نے بتایا کہ اب فرانسیسی بولنے والے ممالک میں احمدیت کا نفوذ بڑھ رہا ہے۔چنانچہ ٹوگو لینڈ ، چاڈ، نائیجر وغیرہ میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔حضور نے اس امر کا اعلان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور ” کو یہ خبر دی ہے کہ حضور کے دور خلافت میں اشاعت قرآن پہلی دونوں خلافتوں سے زیادہ ہوئی ہے (اس طرح حضور متیل عثمان " ہوئے) حضور نے اشاعت قرآن کے عظیم منصوبے کا اعلان فرمایا اور اپنی تڑپ کا اظہار کیا که فرانسیسی، روسی اور چینی زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ مع تفسیری نوٹس شائع کیا جائے گا جس سے دنیا کی نوے فیصدی آبادی تک خدا تعالیٰ کی کتاب پہنچ جائے گی۔حضور نے جماعت کو "حمد" اور "عزم" کے علاوہ دو اور ماٹو دیئے محبت و پیار" اور ”ہمدردی و خیر خواہی۔" فرمایا یہ ماٹو قیامت تک قائم رہیں گے۔" حضور نے اسلام کی چودہ صدیوں کی یاد میں چودہ کونوں والا ستارہ احمدیت" دیا جس کے وسط میں لا إِلَهَ إِلا الله اور کونوں پر " الله اكبر " لکھا ہوا تھا فرمایا۔اس نتیجہ پر پہنچا کہ آج میں آپ کو ستارہ احمدیت دوں جو نشان ہو ان برگزیده "" احمدیوں کا جو پیدا ہوئے اور قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے۔مس