حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 457 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 457

402 جلسہ سالانہ پر ہی حضور نے قرآنی آداب و اخلاق اپنانے کے لئے جہاد کا علان کیا اور حفظ قرآن کی تحریک کرتے ہوئے احباب جماعت کو ایک ایک پارہ حفظ کرنے کے لئے کہا۔حضور نے گھوڑوں کی پرورش اور نشوونما کے لئے خیل للرحمن کے نام سے ایک کمیٹی بنائی اور صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو اس کا صدر مقرر فرمایا۔حضور نے جماعت کے تبلیغی پروگراموں میں وسعت کے پیش نظر گریجوایٹس کو زندگی وقف کرنے کی تحریک فرمائی، اس سال گیمبیا کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا اسی طرح اس سال چین میں جماعت کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔اس سال کے شروع میں بھارت کے صوبہ تامل ناڈو میں میلہ پالم کے مقام پر نیا مشن ہاؤس قائم ہوا اور جماعت احمدیہ بنگلور کی طرف سے سہ ماہی رسالہ یک رشمی کا اجراء ہوا اس سال جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر حضور نے نہایت جذباتی انداز میں غیر ملکی وفود کو کھڑا کر کے اس بات کا اعلان کیا کہ یہ وجود مسیح موعود کے الہام ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا" کے پورا ہونے کا ثبوت ہیں۔اس طرح ۱۹۷۴ء کے ابتلاء کے بعد سے وسعت کا جو الہی منصوبہ تھا اس کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے اور ایک دنیا نے اس کا مشاہدہ کیا ۱۹۷۵ء میں مغربی افریقہ میں گھانا میں و آ (WA) کے مقام پر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور سیرالیون میں ایک نئی مسجد بنی۔اسی طرح مشرقی افریقہ میں مسجد احمدیہ کینیا تعمیر ہوئی اور مسجد احمدیہ نادیٹا کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ہندوستان میں مسجد محمود کیرنگ (اڑیسہ) مکمل ہوئی، مدراس میں مسجد کا سنگ بنیاد امیر صاحب ہندوستان کے ہاتھوں رکھا گیا، بہار میں برہ پورہ میں مسجد کی توسیع کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا، ارکھ پٹنہ (اڑیسہ) میں مسجد کا افتتاح ہوا۔بارھواں سال (۱۹۷۶ء) وَسِعْ مَكَانِكَ کے خدائی فرمان کی تعمیل میں حضور ۱۹۷۶ء میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا کے دورے پر روانہ ہوئے اس دورے کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ حضور کا