حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 440
385 تمہارے ملک میں ہم مسلمان بنا چکے ہیں۔حضور سے سوئٹرز لینڈ میں ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ حضور ان کے ملک میں اسلام کیسے پھیلائیں گے؟ حضور نے فرمایا کہ ہم پیار اور محبت سے تمہارے دل جیتیں گے۔حضور کے انٹرویوز کا اتنا اثر ہوا کہ ٹیلی ویژن پر ان کی خوب پیلیٹی کی گئی اور اس طرح نہایت کامیاب دورہ کرنے کے بعد حضور واپس تشریف لائے۔اس سفر کے دوران زیورک کے مقام پر حضور کو الہام ہوا۔" مُبَارِك وَ مُبَارَكٌ وَكُلُّ أَمْرٍ مُبَارَكٌ تُجْعَلُ فِيهِ - اس دورے سے واپسی پر حضور" نے "اتحاد بین المسلمین کی تحریک فرمائی اور مسلمان فرقوں کو سات سال تک اختلافات ختم کر کے مل کر تبلیغ اسلام کے کام میں سرتوڑ کوشش کرنے کی تحریک فرمائی۔اور عرب ریلیف فنڈ میں جماعت کی طرف سے پندرہ ہزار روپے کا عطیہ دیا اس وقت کے صدر مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے وو حضور کو شکریے کا خط لکھا۔r☆ اس سال کلکتہ (انڈیا) میں مسجد ڈائمنڈ ہاربر کا کلکتہ کے امیر جماعت کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔چوتھا سال (۱۹۶۸ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ۔" دعا میں خدا تعالٰی نے بڑی قوتیں رکھی ہیں۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار بذریعہ الہامات کے یہی فرمایا ہے کہ جو کچھ ہو گا دعا ہی کے ذریعہ سے ہو گا۔ہمارا ہتھیار تو دعا ہی ہے اور اس کے سوائے اور کوئی ہتھیار میرے پاس نہیں۔۰۸۰ اس لئے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث” نے اپنے لائحہ عمل میں فرمایا تھا۔لیکن ہمارے کاموں کی اصل بنیاد دعاؤں اور تو کل پر ہے۔چنانچہ ۱۹۶۸ء میں حضور نے تسبیح و تحمید درود شریف اور استغفار کی خاص تحریک رمائی اور سال بھر ان دعاؤں کا ورد کرنے کا ارشاد فرمایا اور ۲۵ سال سے اوپر افراد