حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 431 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 431

376 اسلام احمدیت کے ذریعے ساری دنیا پر غالب آئے گا اور ہر وہ طاقت جو اس کی راہ میں حائل ہو گی ذلیل و ناکام کر دی جائے گی۔دنیا کے تمام اموال بھی اگر ادیان باطلہ کی پشت پر ہوں اور وہ اسلام کی مخالفت پر آمادہ ہوں تو اس کا نتیجہ انشاء اللہ مٹی کی اس چنکی سے بھی زیادہ حقیر ہو گا جو آپ کے پاؤں کے نیچے ہے۔۔۔ہماری حرکت جس جہت کی طرف بھی ہو گی وہاں پر اسلام کا جھنڈا گاڑا جائے گا اور وہ ہماری حقیر کوششوں میں غیر معمولی برکت پیدا کرے گا۔میں تمام جماعت کو جو کہ یہاں موجود ہے اور پوری دنیا کو کامل یقین کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ آئندہ بچتیں تمہیں سال کے اندر دنیا میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا ہونے والا ہے۔وہ دن قریب ہیں جب دنیا کے بہت سے ممالک کی اکثریت اسلام کو قبول کر چکی ہو گی اور دنیا کی سب طاقتیں اور ملک بھی اس آنے والے روحانی انقلاب کو روک نہیں سکتے۔جب کہ وہی زبانیں جو آج رسول اللہ میم کو گالیاں دے رہی ہیں آپ پر درود بھیج رہی ہوں گے۔یہ دن یقیناً آنے والے ہیں۔پیش خبریاں ہم پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد کرتی ہیں جنہیں بہر حال ہمیں نے پورا کرتا ہے۔ہمیں عظیم قربانیاں دینی ہوں گی۔جب ہم اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کر دیں گے تب خدا کے گا کہ میں اپنا کچھ کیوں بچا کر رکھوں، میں بھی اپنی سب برکتیں تمہیں دیتا ہوں اور جب ایسی حالت ہو جائے تو پھر خود سوچ لو کہ ہمارے لئے کیا کمی ه۔جائے گی۔"