حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 428
373 " میرے دل میں بڑی شدت سے یہ بات ڈالی گئی ہے کہ آئندہ ۲۳- ۲۵ سال احمدیت کے لئے بڑے ہی اہم ہیں۔کل کا اخبار آپ نے دیکھا ہو گا حضرت مصلح موعود بھی اللہ نے ۱۹۴۵ء میں کہا تھا کہ اگلے ہیں سال احمدیت کی پیدائش کے ہیں اس واسطے چوکس اور بیدار ہو۔بعض دفعہ غفلتوں کے نتیجہ میں پیدائش کے وقت بچہ وفات پا جاتا ہے۔میں خوش ہوں اور آپ کو بھی یہ خوشخبری سناتا ہوں کہ وہ بچہ ۱۹۶۵ء میں بخیر و عافیت زندہ پیدا ہو گیا جیسا کہ آپ نے کہا تھا۔میرے دل میں یہ ڈالا گیا ہے کہ وہ بچہ خیریت کے ساتھ ، پوری صحت کے ساتھ اور پوری توانائی کے ساتھ ۱۹۶۵ء میں پیدا ہو چکا ہے۔اب ۱۹۶۵ء سے ایک دوسرا دور شروع ہو گیا اور یہ دور خوشیوں کے ساتھ ، بشاشت کے ساتھ ، قربانیاں دیتے ہوئے آگے ہی آگے بڑھتے چلے جانے کا ہے۔اگلے ۲۳ سال کے اندر اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اس دنیا میں ایک عظیم انقلاب پیدا ہونے والا ہے۔یا دنیا ہلاک ہو جائے گی یا اپنے خدا کو پہچان لے گی۔یہ تو اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے۔میرا کام دنیا کو انذار کرنا ہے اور میں کرتا چلا آ رہا ہوں۔آپ کا کام انذار کرنا اور میرے ساتھ مل کر دعائیں کرنا ہے تا یہ دنیا اپنے رب کو پہچان لے اور تباہی سے محفوظ ہو جائے۔"" اسی لئے خلافت ثالثہ کے آغاز پر ہی اللہ تعالی کے بڑے بڑے عظیم الشان نشان ظاہر ہونے لگے۔