حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 424 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 424

369 خلافت ثالثہ کے مبارک دور کا آغاز اگر چہ خلیفہ المسیح الثالث کا انتخاب بظاہر جماعت احمدیہ کے چند اکابرین (انتخاب کمیٹی) کے ذریعے وقوع پذیر ہوا لیکن اس کے پیچھے قدیم سنت کے مطابق اللہ تعالی کا مخفی ہاتھ کار فرما تھا جس کی وضاحت خود اللہ تعالٰی کے قائم کردہ خلیفہ نے ایک غیر ملکی دورے کے دوران ان الفاظ میں فرمائی۔فرمایا :- مجھ سے کسی نے پوچھا کہ خلافت سے پہلے کبھی آپ نے سوچا کہ خلیفہ بن جائیں گے ؟ میں نے کہا (No sane person can aspire to this) کوئی عقل مند آدمی سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ اتنی بڑی ذمہ داری ہے۔کوئی سوچے گا کیسے ! کوئی احمق ہی ہو گا، پاگل ہی ہو گا جو یہ کہے گا کہ مجھے یہ ذمہ داری مل جائے۔" ہوا " خدا تعالیٰ کے دربار میں تو ہر وقت ایسے لوگ موجود رہتے ہیں جو اپنی اپنی سمجھ کے مطابق اور استعداد کے مطابق اس کو پہچاننے والے اس کے آگے جھکے ہوئے اس کی حمد کرنے والے اس کی تسبیح کرنے والے اور اس کے قرب کو حاصل کرنے کی تڑپ رکھنے والے ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا ہی خوب پیارا شعر فرمایا ہے۔یہ سرا سر فضل و احساں ہے کہ میں آیا پسند ورنہ درگہ میں تری کچھ کم نہ تھے خدمت گزار ہزاروں لاکھوں آدمی، خدا کے بندے، خدا کے دربار میں حاضر رہتے