حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 389 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 389

358 والا نہیں۔آمین یہ کارروائی ساڑھے دس بجے شب ختم ہوئی۔مسجد مبارک کے باہر ہزاروں احمدی ماہی بے آب کی طرح تڑپتے ہوئے انتظار کر رہے تھے کہ انہیں بھی اسی وقت شرف بیعت حاصل کرنے کا موقع دیا جائے چنانچہ حضور نے اس کی اجازت مرحمت فرمائی اور اس کے بعد بیعت عام ہوئی۔- بند کمرے میں دعا مسجد سے حضور قصر خلافت میں تشریف لے گئے اور بند کمرہ میں کم و بیش ڈیڑھ گھنٹہ تک دعاؤں میں مصروف رہے۔جب حضور باہر تشریف لائے تو بہت سی عورتوں نے جو وہاں موجود تھیں بیعت لینے کی درخواست کی۔چنانچہ سینکڑوں خواتین نے اس وقت بیعت کا شرف حاصل کیا۔اعلان "خلیفۃ المسیح الثالث کا انتخاب" سیکرٹری مجلس مشاورت کی طرف سے خلافت ثالثہ کے انتخاب پر جو اعلان شائع ہوا اس کا مکمل متن درج ذیل ہے تمام احباب جماعت احمدیہ کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ آج مورخه ۸ نومبر ۱۹۶۵ء بعد نماز عشاء مسجد مبارک ربوہ میں سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی میں اللہ کی مقرر کردہ مجلس انتخاب کا اجلاس بصدارت جناب مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ منعقد ہوا جس میں حسب قواعد ہر ممبر نے خلافت سے وابستگی کا حلف اٹھایا اور اس کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب سلمہ ربہ کو آئندہ کے لئے خلیفہ المسیح اور امیر المومنین منتخب کیا۔اراکین مجلس انتخاب نے