حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 342
327 ڈائریکٹر تحریک جدید کرم بیرون ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے حضرت مصلح موعود نے ۱۹۳۴ء میں تحریک جدید کا آغاز فرمایا تھا۔ہجرت پاکستان کے بعد انجمن احمدیہ تحریک جدید پاکستان کے ڈائریکٹرز میں سے ایک حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب بھی تھے۔پاکستان میں ادارہ کی رجسٹریشن سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے زیر دفعہ ۲۰ بابت ۱۸۷۰ء کے تحت کروائی گئی۔تحریک جدید کے میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کا مسودہ محترم شیخ بشیر احمد صاحب نے تشکیل دیا اور رجسٹریشن ۱۹۔فروری ۱۹۴۸ء کو ہوئی۔ڈائریکٹرز جو اس موقع پر مقرر ہوئے ان کے نام درج ذیل ہیں:۔ا۔مولوی عبد الرحمان صاحب انور ۲۔بہاؤ الحق صاحب۔حضرت مرزا ناصر احمد صاحب ۴۔مولوی عبد المغنی صاحب ۵ خان بهادر نواب چوہدری محمد دین صاحب ۶۔شیخ بشیر احمد صاحب ے۔مولانا جلال الدین صاحب مشمس چوہدری برکت علی صاحب ۹۔خواجہ عبدالکریم صاحب بطور ڈائریکٹر آپ نے تحریک جدید کے ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت فرمائی اور اپنے قیمتی مشوروں سے اس ادارے کی بھی جہاں تک ممکن تھا راہنمائی فرمائی۔ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین حضرت مصلح موعود بھی اللہ نے قرآن کریم ، احادیث نبوی اور فقہ و تاریخ وغیرہ کی