حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 341
326 گئے۔اس کے بعد اس تجویز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خاکسار کے ہاں بجلی کا پنکھا بھی لگا۔اس طرح گرمیوں کے موسم میں دو پہر نسبتا آرام سے بسر ہونے لگی ۵۹ ناظر خدمت درویشان قادیان حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ۱۹۶۴ء میں صدر انجمن احمدیہ میں ناظر خدمت درویشان قادیان مقرر ہوئے اور آپ اس عہدہ پر ۱۹۶۵ء تک خدمات بجالاتے رہے۔ناظر خدمت درویشان کے طور پر آپ کا بنیادی فرض درویشان قادیان کی فلاح و بہبود نیز خلیفہ وقت اور قادیان اور ہندوستان کی جماعتوں کے درمیان رابطہ تھا۔اس ذمہ داری کو آپ نے نہایت احسن رنگ میں نبھایا۔نظارت خدمت درویشان کے رجسٹر پر حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب کے آخری دستخط 9 جون ۱۹۶۳ء کے ہیں کیونکہ ستمبر ۱۹۶۳ء میں حضرت قمر الانبیاء بنی اللہ کا انتقال ہو گیا۔البتہ حضرت قمر الانبیاء کی بیماری کے دوران ۱۸۔اگست ۱۹۶۳ء کو حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کے دستخط ہیں اور اس کے بعد ریکارڈ کے مطابق حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے پہلے دستخط ۱۲۔فروری ۱۹۶۴ء کے ہیں جو آپ نے بطور ناظر خدمت درویشان پہلی مرتبہ رجسٹر فیصلہ جات پر ثبت فرمائے اور آخری دستخط ۲۳۔جولائی ۱۹۶۵ء کو فرمائے اور اس کے بعد ۱۵ فروری ۱۹۶۶ء سے حضرت میر داؤد احمد صاحب کے دستخط شروع ہوتے ہیں۔اس سے ، معلوم ہوتا ہے کہ آپ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی وفات کے بعد صدر انجمن احمدیہ کے علاوہ ناظر خدمت درویشان مقرر ہوئے اور خلافت کے منصب پر فائز ہونے تک آپ یہ خدمت بجا لاتے رہے۔صدر