حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 337 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 337

322 مرحلہ آیا تو خواجہ صاحب بڑے پریشان تھے۔پریشانی کا ایک حصہ تو اس طرح دور ہو گیا کہ آپ کو الہاما بتایا گیا کہ حضور خلیفہ منتخب ہوں گے اور حکم ہوا اسمعوا واطیعوا اس لئے انشراح سے حضور کی بیعت تو کرلی لیکن حضور کے سامنے آنے سے ہچکچاتے تھے۔دل میں احساس تھا کہ میں نے حال ہی میں حضور کے نام بڑے تیز خط لکھے ہیں حضور انہیں بھول تو نہیں سکتے ایک دن جرات کر کے ملاقات کے لئے نام لکھوایا تو حضور نے باوجود نام آخر پر ہونے کے خواجہ صاحب کو پہلے بلوایا، اٹھے، بغلگیر ہوئے اور بڑی شفقت سے حالات پوچھے اور خواجہ صاحب کا حال یہ تھا کہ آنکھوں سے آنسو رواں تھے ، بات کر نہیں پاتے تھے۔حضور نے فرمایا خواجہ صاحب میں اللہ تعالیٰ سے آپ کے لئے دعا کروں گا بعد میں خواجہ صاحب حضور سے بہت بے تکلف ہو گئے تھے لیکن حضور نے کبھی ماضی کی طرف اشارہ بھی نہیں کیا۔" ۷ ه۔حب الوطنی کا ایک واقعہ مکرم عباداللہ گیانی صاحب سابق مینجر روزنانہ الفضل تحریر کرتے ہیں۔۱۹۶۵ء کی پاک بھارت جنگ کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور سے سکھوں کے لئے پروگرام نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کا نام پنجابی دربار ، تجویز ہوا۔ریڈیو پاکستان لاہور ریجنل ڈائریکٹر مجھے پہلے سے جانتے تھے کیونکہ میں ان کے ساتھ ایک سال تک آزاد کشمیر ریڈیو میں کام کر چکا تھا۔ان کا فون آیا کہ آپ لاہور آجائیں ایک پروگرام کے سلسلہ میں آپ کی ضرورت ہے۔میں نے جواب دیا کہ اگر ایک آدھ دن کا کام ہے تو میں رخصت لے کر آ سکتا ہوں لیکن اگر زیادہ کام ہے تو پھر آپ مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد یا صدر صاحب صدر انجمن احمدید سے اجازت حاصل کریں۔