حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 330
315 صدر انجمن احمدیہ کے لئے خدمات صدر انجمن احمد یہ جماعت کا مرکزی اور سب سے بڑا انتظامی ادارہ ہے جسے بنیادی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے "بہشتی مقبرہ" کی آمد کی حفاظت اسے فروغ دینے توسیع اور اشاعت کی غرض سے ۱۹۰۵ء میں قائم فرمایا اور اسے قانونی وسعت دے کر دوسرے جماعتی اداروں کو بھی اس میں شامل فرما دیا اور ۱۹۰۶ء میں اس کے قواعد و ضوابط تجویز کروا کر سلسلہ کے جملہ انتظامی ادارے اس میں مدغم کر دیئے اور حضرت الحاج حکیم مولوی نور الدین صاحب کو اس کا پہلا صدر مقرر فرما دیا۔اور جب ۲۷/ مئی ۱۹۰۸ء کو آپ خلیفتہ المسیح الاول کے منصب پر فائز ہوئے تو انجمن کے صدر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب مقرر ہوئے اور جب حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دوسرے خلیفہ منتخب ہوئے تو حضور نے صدر انجمن احمدیہ میں غیر معمولی توسیع فرمائی اور اس میں کئی نئے شعبہ جات کا اضافہ فرمایا۔ย رض صدر انجمن احمدیہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے بطور ناظر خدمت درویشان قادیان افسر جلسہ سالانہ اور صدر کے عہدوں پر غیر معمولی خدمات سرانجام دیں ان کا مختصر تذکرہ درج ذیل ہے۔صدر انجمن احمدیہ کی صدارت آپ کی غیر معمولی انتظامی استعدادوں اور دیگر مصالح کے پیش نظر حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو ۱۹۵۵ء میں خلیفہ وقت حضرت مصلح موعود من الله نے صدر انجمن احمدیہ کا صدر مقرر فرمایا جہاں آپ اپنی خلافت کے انتخاب تک بطور صدر خدمات بجا لاتے رہے ان خدمات کا احاطہ کرنا تو ممکن نہیں ہے صرف چند خدمات کو بیان کیا جاتا ہے۔