حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 14 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 14

14 کے معنے ہیں خدا نے سن لی اور ابراہیمی انجام سے مراد حضرت ابراہیم کا انجام ہے کہ ان کے فوت ہونے پر خدا تعالیٰ نے حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل دو قائمقام کھڑے کر دیئے۔یہ ایک طرح کی بشارت ہے جس سے آپ لوگوں کو خوش ہو جانا چاہئے۔19 ولو اس سلسلہ میں جماعت کے بعض بزرگوں اور افراد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض روایات اور بشارات کا ذکر بھی کیا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود کی صاحبزادی حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم نے مولانا جلال الدین شمس کے استفسار پر ایک مراسلے میں لکھا :۔یہ درست ہے کہ حضرت اماں جان ناصر احمد کو بچپن میں اکثر یحی کہا کرتیں اور فرماتی تھیں کہ یہ میرا مبارک ہے۔بیٹی ہے جو مجھے بدلہ " رو مبارک کے ملا ہے۔مبارک احمد کی وفات کے بعد کے الہامات بھی شاہد ہیں کہ ایک بار میرے سامنے بھی مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت اماں جان سے بڑے زور سے اور بڑے یقین دلانے والے الفاظ میں فرمایا تھا کہ تم کو مبارک کا بدلہ جلد ملے گا۔بیٹے کی صورت میں یا نافلہ (پوتے) کی صورت میں۔مجھے مبارک کی وفات کے تین روز بعد ہی خواب آیا کہ مبارک احمد تیز تیز قدموں سے آ رہا ہے اور دونوں ہاتھوں پر ایک بچہ اٹھائے ہوئے ہے۔اس نے آکر میری گود میں وہ بچہ ڈال دیا اور وہ لڑکا ہے۔اور کہا کہ ”لو آپا یہ میرا بدلہ ہے" (یہ فقرہ بالکل وہی ہے جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا۔میں نے جب یہ خواب صبح حضرت اقدس کو سنایا تو آپ بہت خوش ہوئے۔مجھے یاد ہے کہ آپ کا چہرہ مبارک مسرت سے چمک رہا تھا اور فرمایا تھا کہ ”بہت مبارک خواب ہے" آپ کی بشارتوں اور آپ کے کہنے کی وجہ تھی کہ ناصر احمد سلمہ اللہ تعالیٰ کو اماں جان نے اپنا بیٹا بنا لیا تھا۔اماں جان کے ہی ہاتھوں میں ان کی پرورش ہوئی۔