حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 291 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 291

276 حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی صدارت میں ۱۳۔جون ۱۹۴۸ء کو مجالس خدام الاحمدیہ پاکستان کا شوری کا ایک اہم اجلاس رتن باغ لاہور میں ہوا جس میں مجالس قائم کرنے اور خدام الاحمدیہ کے قیام اور اس کی تنظیم نو کے بارہ میں مشوروں کے علاوہ جہاد کشمیر کے لئے احمدی رضا کاروں کی بھاری تعداد مہیا کرنے کا معاملہ خاص طور پر زیر غور آیا۔صدر محترم نے اپنی افتتاحی تقریر میں اس شوری کے انعقاد کی غرض بیان فرمائی اور فرقان بٹالین کے قیام کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ ایک ہزار نوجوان ۲۱۔جون ۱۹۴۸ء تک۔ہم نے مہیا کرنا ہے۔اس شوری میں شمولیت کے لئے ان جماعتوں سے جہاں ابھی تک مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام عمل میں نہیں آیا تھا، مستعد نوجوان نمائندے بھی بلوائے گئے تھے۔چنانچہ جو نمائندے تشریف لائے ہوئے تھے ان سے رضاکاروں کے وعدے لئے گئے اور کہا گیا کہ اپنے رضاکار ۲۱ جون ۱۹۴۸ء تک رتن باغ لاہور بھجوا دیں۔اس موقع پر رضاکاروں کے جو وعدے ہوئے تھے وہ درج ذیل ہیں۔صوبہ پنجاب صوبہ سرحد صوبہ سندھ صوبہ بلوچستان ضلع سیالکوٹ ۲۵۰ ضلع جہلم ۵۰ ضلع گوجر انوالہ ۲۰ ضلع لائل پور ۱۵۰ ضلع راولپنڈی ۱۰۰ ضلع شیخو پوره ضلع لاہور ضلع گجرات ۶۵ ۵۰ ضلع سرگودھا ۱۰۰ :میزان ۹۲۵ کل میزان - ۹۶۵