حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 272 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 272

257 علاقوں کا ریکارڈ تیار کرنے کے لئے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو مقرر فرمایا گیا۔مسلم لیگ کی طرف سے قائد اعظم نے حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کو حد بندی کمیشن میں وکالت کے لئے مقرر کیا۔حکومت برطانیہ کی طرف سے باؤنڈری کمشنر کے چیئرمین کے طور پر سر سیرل ریڈ کلف کا تقرر ہوا۔جس وقت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب مسلم لیگ کی طرف سے باؤنڈری کمیشن کے لئے تحریری بیان تیار کر رہے تھے حضرت مصلح موعود بنفس نفیس چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کو لاہور میں ملے اور کیس کی تیاری میں گراں قدر مدد فرمائی۔بٹوارے کے اصولوں کے متعلق نهایت ضروری حوالے عطا فرمائے اور اپنے خرچ پر دفاع کے ایک ماہر پروفیسر کی خدمات انگلستان سے حاصل کیں ، انہیں لاہور منگوایا ، نقشے وغیرہ تیار کروائے۔پنجاب میں مسلم اکثریتی علاقوں کی تفصیل اور نقشہ جات وغیرہ کے سلسلہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے خلیفہ وقت کی ہدایت پر نہایت محنت سے کام کیا۔اگر چہ ریڈ کلف نے ہندوؤں سے خفیہ سازش کر کے مسلم اکثریت کی تحصیلیں گورداسپور ، بٹالہ فیروز پور اور زیرہ وغیرہ بھارت میں شامل کر دیں تاہم جو خدمات کمیشن کے لئے مواد فراہم کرنے کے سلسلہ میں حضرت مصلح موعود کی ہدایت پر حضرت مرزا ناصر احمد صاحب نے اس موقع پر سر انجام دیں وہ سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔آپ نے کالج کے پروفیسروں اور طلبہ کو دن رات اس کام میں لگا دیا اور پروفیسروں کی زیر نگرانی طلبہ کی ٹیمیں بنا کر مسلم اکثریتی علاقوں کا تھانے اور تحصیل اور ضلع کی سطح پر ریکار ڈ اکٹھا کروایا اور پھر ان علاقوں کے نقشے تیار کروائے۔رم حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے باؤنڈری کمیشن کے لئے جس طرح یہ ریکارڈ تیار کروایا اور نقشہ جات بنوائے اس کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر صوفی بشارت الرحمان صاحب لکھتے ہیں:۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے کریکٹر کا ایک نمایاں وصف اطاعت امام میں فنا کا مقام تھا۔۱۹۴۷ء کے پر آشوب زمانہ میں خلیفہ وقت کی طرف سے حفاظت مرکز کا کام آپ کے سپرد ہوا آپ نے نہایت بہادری اور