حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 248
233 پوشیدہ ہے ایک پختہ اور غیر متزلزل اتحاد سے بہرہ ور کرنے کے مترادف ہے۔" اله بعض نامور شخصیات کے تاثرات کالج, معاند احمدیت مولانا ظفر علی خان کے چھوٹے بھائی پروفیسر حمید احمد خان واکس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے تعلیم الاسلام کالج کے بارے میں تاثرات درج ذیل ہیں۔دوسری غیر سرکاری درس گاہوں کی طرح ہمارے قومی نظام تعلیم میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔مجھے اس میں قطعاً کوئی شبہ نہیں کہ قومی جماعتوں اور انجمنوں کی قائم کی ہوئی درس گاہیں اپنی خامیوں اور کمزوریوں کے باوجود ہماری اجتماعی زندگی میں ایک بنیادی ضرورت کو پورا کر رہی ہیں اور ان کے نہ ہونے سے ہماری زندگی میں ایک خلاء ہو گا۔اللہ پاکستان کی ایک مشہور و معروف شخصیت مولانا صلاح الدین ایڈیٹر ”ادبی دنیا " نے کالج کانووکیشن پر فرمایا :۔”آپ کی یہ خوش بختی ہے کہ آپ نے جس ادارے میں تعلیم و تربیت پائی ہے وہ دنیا میں دین کے امتزاج کا ایک نہایت متوازن تصور پیش کرتا ہے۔نہ صرف پیش کرتا بلکہ اسے عمل مسلسل میں ملبوس بھی کرتا چلا جاتا ہے۔خدا وہ دن جلد لائے جب ہم اس کالج کو ایک معیاری، مکمل اور منفرد کلیہ (یونیورسٹی) کی حیثیت وصورت میں دیکھ سکیں اور کوئی وجہ نہیں کہ جہاں کام کو کام بلکہ ایک مشن تصور کیا جاتا ہے، جہاں طلباء کو فقط پڑھایا نہیں جاتا بلکہ ان کے مزاجوں میں ایک کوہ شکن سنجیدگی اور کردار میں ایک شریفانہ صلاحیت پیدا کی جاتی ہے اور جہاں اساتذہ کی قربانیاں اور جانفشانیاں اپنے پیچھے کہکشان نور چھوڑتی چلی جاتی ہیں وہاں اہل خیر کی تمنائیں کیوں نہ فروغ پائیں گی اور اہل قلم