حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 236
221 سوالات موجود تھے۔اس موقع پر آپ نے ان سوالات کا کوئی پس منظر بیان نہیں کیا۔بعد میں خلافت کے دوران ایک جلسہ کے دوران خطاب فرماتے ہوئے اس امر کا اظہار فرمایا کہ وہ پرچہ آپ کو کشفی حالت میں دکھایا گیا تھا۔جامعہ اور کالج میں الوداعی خطاب آپ انتخاب خلافت تک تدریس سے وابستہ رہے اور انتخاب خلافت کے علی الترتیب ۵ روز اور ۱۸ روز بعد جامعہ اور کالج میں خطاب فرمایا۔۱۳ نومبر ۱۹۶۵ء کو جامعہ احمدیہ کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔"میرا جامعہ سے بڑا دیرینہ اور گہرا تعلق ہے جب میں نے ہوش سنبھالا یا شائد اس سے بھی پہلے حضور کے ارشادات ہدایات اور انصائح اور تربیت کے جو طریق تھے اس سے دل نے یہ تاثر لیا تھا کہ یہی (جامعہ) وہ جگہ ہے جہاں علم کو حاصل کرنا ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں سے علم حاصل کرنے کے بعد اس کے استعمال کا طریق سیکھنا ہے۔" ۲۶ نومبر ۱۹۶۵ء کو تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے اساتذہ اور طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔" اس ادارہ کے لئے میرے دل میں وہی جذبات ہیں جو جامعہ احمدیہ کے زمانہ میں تھے میں نے اپنے دل دماغ اور جسم کو اس ادارے کے لئے خدا کے حضور بطور وقف پیش کر دیا اور بڑے ہی پیار کے ساتھ اس کو چلانے کی کوشش کی اور ان طلباء کو جو اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں اپنے بچوں سے زیادہ عزیز سمجھا جہاں میں نے سختی کو مناسب اور اصلاح کا ذریعہ پایا وہاں سختی بھی کی اور اس کے بعد راتوں کو اس دکھ کی وجہ سے مجھے جاگنا بھی پڑا کیوں میرے ہاتھ سے میرے اس بچے کو سختی جھیلنی پڑی۔کئی راتیں ہیں جو کہ اس وجہ سے میں نے جاگ کر گزاری ہیں۔میں ہمیشہ ہی آپ سب کے لئے دعا کرتا رہا ہوں۔۹۴