حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 229
214 صاحبزادہ مرزا لقمان احمد کی پیدائش پر دو چھٹیاں محترم ڈاکٹر پروفیسر نصیر احمد خان صاحب فرماتے ہیں:۔اواخر ۱۹۵۳ء کا ذکر ہے کہ میاں صاحب کالج تشریف لائے تو اساتذہ نے گھیر لیا۔خبر خوشی کی یہ ملی تھی کہ اللہ نے تیسرا بیٹا عطا کیا ہے۔میں نے پوچھا نام کیا رکھا ہے؟ فرمایا حضرت مصلح موعود کو بذریعہ تار پیدائش کی خبر دی تھی اس کے جواب میں تار موصول ہوا ہے کہ Congratulations on the birth of Mirza Luqman Ahmad لہذا مرزا لقمان احمد نام ٹھہرا۔اس وقت سٹاف میں پروفیسر عباس بن عبد القادر مرحوم محمود احمد صاحب حیدر آبادی بھی دیگر اساتذہ کے جھرمٹ میں موجود تھے۔دوستوں نے تقاضا کیا کہ چھٹی ہونی چاہئے۔آپ نے کہا بہتر ایک چھٹی منظور۔پروفیسر عباس بن عبد القادر بولے۔حضور ایک نہیں دو۔سب مسکرا دیتے اور اس طرح مرزا لقمان احمد کی پیدائش کی دو چھٹیاں منائی گئیں۔کالج کا ماحول بے تکلفانہ بلکہ برادرانہ تھا مگر نظم و ضبط مثالی اور شہرت و نیک نامی ٹکسالی»۸۶ کالج کے زمانہ میں وقف زندگی کا احساس مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ لکھتے ہیں:۔غالبا ۱۹۵۲ء یا ۱۹۵۳ء کا ذکر ہے آپ تعلیم الاسلام کالج لاہور کے پرنسپل تھے۔میں لندن میں امام مسجد۔ان کی طرف سے مجھے ایک خط ملا جس میں بعض اشیاء بھیجوانے کے لئے کہا تھا جن کی قیمت میرے ایک سال کے الاؤنس سے بھی زیادہ تھی میں نے خط لکھا کہ اگر میں ایک محض ہوا پر گزارہ کروں تو بھی تعمیل ارشاد نہیں کر سکتا۔میرے سال