حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 224 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 224

209 ڈاکٹر منیر چغتائی شعبہ سیاسیات پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ہیل بک پروفیسر میونخ یونیورسٹی پروفیسر مائیکل ولیم ایم ایس سی میر حبیب علی صاحب اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مشرقی بنگال ان مقررین کے علاوہ پاکستان کے ممتاز شعراء میں سے احسان دانش، طفیل ہوشیاپوری ، سید محمد جعفری ، مکین احسن کلیم ، حبیب اشعر، کلیم عثمانی ، نظر امروہی ، شرقی بن شائق مدیر نیا راستہ ، قتیل شفائی ، ثاقب زیروی، احمد ندیم قاسمی، عاطر ہاشمی، ظہیر کاشمیری، مضطر عارفی ، صوفی غلام مصطفیٰ تبسم ، شیر افضل جعفری، لطیف انور (مدیر مخابرات ریڈیو پاکستان لاہور) ہوش ترندی (ڈائریکٹر پریس برانچ مغربی پاکستان لاہور) ضمیر مدیر " اسلوب" مولانا عبدالمجید سالک مدیر "انقلاب" نازش رضوی، عبدالرشید تبسم ، گلزار ہاشمی وغیرہ نے کالج کی تقریبات میں شرکت کی اور اپنا کلام سنایا۔۷۹ فاطمی پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود شاہد صاحب لکھتے ہیں:۔اکتوبر ۱۹۵۴ء میں تعلیم الاسلام کالج لاہور سے ربوہ منتقل ہو گیا۔اس وقت کالج ایک معمولی سے غیر معروف قصبہ میں جاری ہوا تھا مگر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے بحیثیت پر نسپل اس کالج کو عملی و ادبی رنگ روپ دیا وہ صرف آپ ہی کی شخصیت کا مرہون منت تھا۔پاکستان کی معروف علمی شخصیتوں کو ربوہ بلایا جن میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، سیکرٹری تعلیم اور دیگر اہم علمی شخصیتیں شامل ہیں۔ہر آنے والے کو حضور جماعت کا صحیح معنوں میں تعارف کرواتے۔طلباء کی اس رنگ میں نگرانی اور تربیت فرمائی کہ ان میں اخلاقی و علمی برتری پیدا ہو گئی اور ایک دو سالوں میں ہی تعلیم الاسلام کالج کے طلباء یونیورسٹی اور بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے لگے بلکہ میڈیکل اور انجنیئر نگ کالجوں میں داخلہ کے وقت پہلی چند پوزیشنیں تو ضرور تعلیم الاسلام کالج کے طلباء کو