حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 220
205 فٹ بال کے یونیورسٹی فائنل مقابلے لاہور میں ہوئے تو حضور کالج کے بہت سے اساتذہ کے ساتھ ہماری حوصلہ افزائی کے لئے وہاں تشریف لے گئے۔کشتی رانی میں ہمارے کالج کو آپ کی شفقت توجہ تربیت اور دعا سے ایک خاص امتیاز حاصل تھا اور کالج کی ٹیم مسلسل کئی سال تک یونیورسٹی میں چمپین رہی ، کشتی رانی کے مقابلے لاہور میں دریائے راوی پر ہوا کرتے تھے فائنل مقابلہ کے وقت اکثر حضور دریا پر تشریف لے جاتے اور جب کشتیوں کی دوڑ شروع ہوتی تو حضور دریا کے کنارہ کے ساتھ دوڑ کر اپنے کھلاڑیوں کی ہاتھ ہاتھ ہلا ہلا کر حوصلہ افزائی فرماتے۔" بیرونی لیکچروں کا انتظام کالج میں آپ کے عہد کی ایک خاص بات یہ تھی کہ آپ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق معروف شخصیتوں کو کالج میں مدعو فرماتے تھے اور ان کے لیکچروں، مشاعروں وغیرہ سے نہ صرف کالج کے طلباء اور اساتذہ مستفیض ہوتے بلکہ ربوہ کے عوام بھی ایسی محفلوں سے لطف اندوز ہوتے اور انہیں بھی شمولیت کا موقع فراہم کیا جاتا تھا۔چنانچہ اندرون پاکستان اور بیرون پاکستان سے کئی نامور شخصتیں ربوہ کالج آئیں اور انہوں نے جہاں طلباء اور اساتذہ کے تفنن طبع کا سامان کیا وہاں خود بھی کالج کے ڈسپلن اور اس کی غیر معمولی روایات سے آگاہ ہوئے اور متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔چنانچہ آپ کے ایک دیرینہ ساتھی پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب مرحوم نے آپ کی وفات پر ایک مضمون میں لکھا۔جس میں آپ تحریر فرماتے ہیں۔"1 ربوہ میں تفریحی دلچسپی کے سامان اب بھی کم ہیں شروع میں بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر تھے۔کالج کی نقل مکانی کے بعد مباحثوں تقریروں ، مقابلوں ، مشاعروں اور کھیلوں کے ہنگاموں کے علاوہ باہر سے اہل علم کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ان سب مشاغل میں حضرت