حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 1
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال یہ اللہ تعالی کا خاص فضل اور احسان ہے کہ سیدنا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی سیرت و سوانح قلمبند کرنے کا کام اس عاجز کے سپرد ہوا۔اس عاجز نے اضطراری حالت میں سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایده اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں صورت حال عرض کی اور دعا کی درخواست کی۔اس کے جواب میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب گرامی مرقومہ ۱۵ ستمبر ۱۹۸۷ء میں تحریر فرمایا۔پیارے عزیزم محمود مجیب اصغر صاحب السلام علیکم ورحمة الله و بركاته " آپ کو مرکز سے جو ہدایت ملی ہے وہ میرے کہنے پر ملی ہے اس لئے آپ دعا کرتے ہوئے اس ذمہ داری کو احسن رنگ میں ادا کرنے کی کوشش کریں جو آپ کے مزاج کے مطابق ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کی۔سعی میں برکت ڈالے۔والسلام مرزا طاہر احمد (خليفة المسيح الرابع) مرکز کی ہدایت کے مطابق اس عاجز نے سارا کام سیرت کمیٹی کی نگرانی میں کیا ہے جس کے ممبران محترم چوہدری محمد علی صاحب اور محترم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب ہیں۔درمیان میں مسودہ علماء کے ایک بورڈ نے ملاحظہ فرمایا جو وکیل التصنيف صاحب محترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب کی زیر نگرانی تشکیل دیا گیا تھا۔مسودہ سیرت کمیٹی کی آخری نظر ثانی کے بعد طباعت کے لئے پیش ہے۔الحمد للہ۔