حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 110
95 سب نصیحتوں کا خلاصہ آخر میں سب نصیحتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا کے بنو خدا کے۔ہم فانی ہیں اور وہی زندہ اور حاصل کرنے کے قابل ہے اس کا چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کرو۔اپنی زندگی کو اسی کے لئے کر دو ہر سانس اسی کے لئے ہو۔وہی مقصود ہو ، وہی مطلوب ہو وہی محبوب ہو، جب تک اس کا نام دنیا میں روشن نہ ہو ، جب تک اس کی حکومت دنیا میں قائم نہ ہو، تم کو آرام نہ آئے تم چین سے نہ بیٹھو۔یاد رکھو اس فرض کی ادائیگی میں ستی پر ایک خطرناک لعنت مقرر ہے۔ایک عظیم الشان انسان کی لعنت جس کی لعنت معمولی نہیں۔وہ لعنت یہ ہے۔اے خدا ہرگز مکن شاداں دل تاریک را آنکه او را فکر دین احمد مختار نیست اور وہ لعنت کرنے والا شخص خدا کا پیارا ہمارا سردار مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ہے۔خدا تم کو اور تمہارے سب بھائیوں اور عزیزوں کو اس لعنت سے بچائے۔آمین اللهم آمین۔ربی ربی ربی له سپردم بتو باشه خویش را تو دانی حساب کم بیش را رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تَدْخُلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ وَمَا لِلظَّالِمِيْنَ مِنْ أَنْصَارٍ - رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ - رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدَتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادِ - وَاخِرُ دَعْوَنَا اَنِ الْحَمْدُ لَكَ وَمِنْكَ يَارَبَّ الْعَالَمِينَ " مرزا محمود احمد ۳۴-۹-۵۲۶ قادیان کے ریلوے اسٹیشن پر حضرت المصلح الموعود اور ہزاروں احباب جماعت