حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 108
93 بھی ہم نے رسالہ چلایا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھا چلایا۔پس اپنے آرام پر دین کی مدد کو مقدم سمجھو۔چندہ کو اپنے تمام حوائج پر مقدم سمجھو۔اور اس کے علاوہ بھی نفس پر تنگی کر کے صدقہ و خیرات کا رکھا کرو۔(9) تبلیغ کے متعلق ہدایت تبلیغ زبان سے بھی اور حسن اخلاق سے بھی مومن کا اہم فرض ہے۔اس کو مت بھولو۔اور کوشش کرو۔کہ وہاں کی رہائش کا کوئی اچھا پھل وہاں چھوڑ کر آؤ۔اچھے دوست (۱۰) اچھے دوست پیدا کرو۔بجائے آوارہ اور خوش مذاق دوستوں کے پروفیسروں اور علمی مذاق والے لوگوں کی صحبت کو اپنے دل کی تسکین کا ذریعہ بناؤ۔(11) مسجد کی آمد و رفت مسجد کی آمد و رفت کو جہاں تک ہو سکے بڑھاؤ اور اگر موقع ملے یورپ کے دیگر ممالک کی بھی سیر کرو۔(۱۳) امام مسجد احمد یہ لندن کی اطاعت امام مسجد یورپ میں خلیفہ کا نمائندہ ہے۔اس کی اطاعت اور اس سے تعاون ایمان کا ایک جزو ہے اس میں کو تاہی ہر گز نہ ہو۔