حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 62
62 کر اکثر دوسروں کے سامنے اس کا ذکر اس کمزوری کے حوالہ سے اس لطیف انداز سے کرتے کہ وہ دوست خود بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکتا اور آئندہ کے لئے اپنی اصلاح بھی کر لیتا۔" تنظیم عشرہ کاملہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے دل میں زمانہ طالب علمی سے ہی تبلیغ کی بھی تڑپ تھی۔اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسا زرخیز ذہن عطا فرمایا ہوا تھا کہ آپ نئے نئے منصوبے بنا لیتے تھے اور اس پر بڑی حکمت سے عملدرآمد کرواتے تھے۔چنانچہ گورنمنٹ کالج میں قیام کے دوران آپ نے عشرہ کاملہ " کے نام سے احمدی طلباء کی ایک تنظیم قائم کی جو حضرت مسیح موعود" کے منتخب اقتباس دو ورقہ فولڈر کی شکل میں شائع کر کے لاہور کے مختلف کالجوں میں تقسیم کرواتے تھے جس سے طالب علموں میں تبلیغ کا ایک دلچسپ طریق رائج ہوا اور طلباء میں بحث مباحثہ کا شوق پیدا ہوا۔ا ا ہوا۔ایسے ہی طلباء میں ملک عبدالرحمان صاحب خادم ) جنہیں حضرت مصلح موعود نے A "خالد" کا خطاب دیا) پیش پیش تھے۔بڑے ہی احسن رنگ میں آپ نے تنظیم عشرہ کاملہ کا اجراء کیا اور اس سے وہ تبلیغی مقاصد حاصل کئے جن کی آپ کو شدید خواہش تھی عشرہ کاملہ کے پس منظر اور لائحہ عمل وغیرہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرشید صاحب تبسم لکھتے ہیں:۔" ایک دن کلاس شروع ہونے سے پہلے حضور نے فرمایا کہ مناسب ہے ہم احمدی طلباء مل کر ایک تنظیم قائم کر لیں جس کا منشور اسلام اور احمدیت کی تبلیغ ہو لیکن اس تنظیم کے ممبروں کی تعداد زیادہ نہ ہو۔میں سمجھ گیا کہ حضور در حقیقت اپنے اس پروگرام کا نہ صرف ڈھانچہ تیار کر ہیں بلکہ اس کی تفاصیل بھی ان کے ذہن میں ہیں۔چنانچہ میں نے بے تکلفی سے گزارش کی کہ نہ صرف آپ اپنے ذہن میں تنظیم قائم کر چکے ہیں بلکہ غالبا ان طلباء کا انتخاب بھی اپنے ذہن میں فرما چکے ہیں جن