حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 725
675 ۱۹۷۳ء میں حضور نے جماعت احمدیہ کی وسعت کے پیش نظر عالمگیر دوستی کرنے کی تحریک فرمائی اور ۱۹۔اکتوبر ۱۹۷۳ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔" ایک اور بات جس کا میں اس وقت اعلان کرنا چاہتا ہوں وہ دوستی ہے۔یہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں سے ایک ہے جو ملک ملک کے در میان قرب پیدا کرنے کے لئے ہیں قلمی دوستی ایک منصوبہ کے تحت کے عمل میں آنی چاہئے۔(غرض دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے احمدی قلم دوستی کی مجالس میں شامل ہونے کے لئے اپنے نام پیش کریں پھر ایک منصوبہ ماتحت ان کی آپس میں دوستیاں قائم کی جائیں گی۔۹۵ اس سکیم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مجلس انصار اللہ نے قیادت قلم دوستی کے نام سے ایک نئی قیادت قائم کی جس نے دنیا کے اطراف جوانب سے قلم دوستی کے متمنی احمدی احباب کے کوائف اکٹھے کرنے شروع کئے اس قیادت کا نام ” قیادت قلم دوستی" رکھا گیا۔منصوبوں پر عمل کرنے کی تاکید حضور نے انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۱۹۸۰ء کے موقعہ پر جماعت کو مخاطب کر کے اپنے منصوبوں کے بارے میں فرمایا :۔اس واسطے آج عہد کرو کہ ہم دنیا کی لالچ میں خدا کی طرف پیٹھ کر کے اپنی زندگیاں نہیں گزاریں گے۔ہم دنیا کی خاطر کسی اور کا دامن نہیں پکڑیں گے۔محمد صلی اللہ کے دامن کو چھوڑ کے۔ہم خدا تعالیٰ کی رحمت کی بھیک مانگتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں گے۔ہمارے ہاتھ میں ہمیشہ محمد ملی تا یک و نیم کا دامن مضبوطی سے پکڑا رہے گا اور انشاء اللہ دنیا کی کوئی طاقت اس دامن کو ہم سے چھڑا نہیں سکے گی جو مرضی کر لے دنیا۔انشاء اللہ۔اور آپ بھی عہد کریں اور بچے بچوں کو دین سکھائیں۔200)