حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 628 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 628

577 اندرونی اصلاح کی طرف اشارہ کرتا ہے جو مہدی کا کام ہے اور حق کا لفظ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ خارجی طور پر باطل کو شکست دیوے۔چنانچہ دوسری جگہ فرمایا جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ اور خود اس آیت میں بھی فرمایا لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينَ كُلِّه یعنی اس رسول کی آمد کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ حق کو غلبہ دے گا یہ غلبہ تلوار اور تفنگ سے نہیں ہو گا ۵۵ غرض "بيت الاظهار" کا لفظ حضرت مسیح موعود و مہدی موعود کی بعثت اور صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کی پوری ترجمانی کرتا ہے۔ملحق ہے یه دفتر صدر انجمن احمد یہ پاکستان ربوہ کے احاطہ میں فضل عمر فاؤنڈیشن دفتر سے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کو ناکام کرنے کی عالمی سازش اس سے قبل حضرت خلیفۃ المیسج الثالث" کی طرف سے "فضل عمر فاؤنڈیشن" اور نصرت جہاں سکیم کی تحریکات جاری ہونے پر بھی معاندین نے مخالفانہ رد عمل دکھایا تھا لیکن چونکہ ان تحریکات کا دائرہ عمل نسبتاً محدود تھا اس لئے مخالفت بھی محدود حد تک رہی لیکن صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبے کا اجراء چونکہ ساری دنیا میں اشاعت اسلام کے کام کو تیز کرنے سے تھا اس لئے اس کی مخالفت بھی عالمی سطح پر ہوئی۔اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔" اگلے پندرہ سولہ سال بڑے اہم ہیں، بڑے سخت ہیں، بڑی قربانیوں کے سال ہیں، خود کو سنبھالنے کے سال ہیں ، نئی نسلوں کی از سر نو تربیت کرنے کے سال ہیں۔اب جماعت احمدیہ کی طرف سے غلبہ اسلام کی اس عظیم اور خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہونے والی جد وجہد کی مخالفت ایک نئی شکل میں اور ایک اور رنگ میں شروع ہوئی ہے اور وہ بین الاقوامی متحدہ کوشش کی شکل میں ہے۔۔۔اب اس