حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 602 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 602

551 نصرت جہاں سکیم کے غیر معمولی اثرات ۱۹۸۰ء کے دورہ کے دوران نائیجیریا میں حضور نے فیڈرل ریڈیو کارپوریشن کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا :۔انسانی زندگی میں مسلسل تبدیلی ہو رہی ہے۔جو حالات ۱۹۷۰ء میں تھے وہ بہت حد تک بدل چکے ہیں اور دنیا ایک نیا رنگ اختیار کر رہی ہے۔۱۹۷۰ء کے دورہ کی اپنی اہمیت تھی اور موجودہ دورہ کی اپنی اہمیت ہے۔اس وقت میں نے یہاں کے حالات اور عوام کی ضروریات کا جائزہ لے کر بعض رفاہی کام شروع کرنے کا پروگرام بنایا تھا چنانچہ میں نے اس پروگرام کے مطابق یہاں کے عوام کی خدمت کی غرض سے بعض ہسپتال جاری کئے اور سیکنڈری سکول کھولے۔اب میں یہاں ان ہسپتالوں اور سکولوں کی کار کردگی کا جائزہ لے کر یہ دیکھنے آیا ہوں کہ ہم ان ہسپتالوں اور سکولوں کے ذریعہ یہاں کے عوام کی خدمت کرنے میں کہاں تک کامیاب رہے ہیں۔سو الحمد للہ ہمیں خدا تعالٰی کے فضل و کرم سے اس مقصد میں خاطر خواہ کامیابی نصیب ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں کے لوگوں کو تعلیم دینے اور غریبوں کو علاج معالجہ کی ہولتیں بہم پہنچانے کی توفیق بخشی۔اس خدمت پر یہاں کے عوام اور حکومت سب خوش ہیں اور اس فضل پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں ۴۶ حضور نے ۱۹۸۰ء کے دورہ کے دوران نائیجیریا میں ایک اخباری نمائندے کے سوال کے جواب میں فرمایا:۔"۔ہم تو حسب استطاعت زیادہ سے زیادہ سکول کھول کر بالخصوص مسلمانوں میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور انہیں عیسائیت کے اثر سے بچانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔