حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 582
531 نہ ہو کہ خدا نخواستہ کہیں ہماری کسی غلطی یا غفلت یا گناہ یا برائی یا کسی وقت کے تکبر کے نتیجہ میں وہ دھتکار دی جائے۔امام رفیق صاحب نے مجھے کہا وقت تھوڑا ہے اور آپ نے اتنی بڑی رقم جماعت کے ذمہ لگا دی ہے جو فضل عمر کے ٹوٹل کے دگنی سے بھی زیادہ ہے اور جسے انہوں نے تین سال کی کوششوں کے بعد اکٹھا کیا ہے۔چنانچہ اس سلسلہ میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے بڑے دورے کئے۔ہمارے شیخ مبارک احمد صاحب بھی مہینہ ڈیڑھ مہینہ وہاں رہ کر آئے اور دورے کئے تب جا کر تین سال میں ۲۱ ہزار پونڈ جمع ہوئے اور میں نے دو گھنٹے میں جو خطاب کیا تھا ان دو گھنٹوں کے اندر اسی وقت ۲۷ ۲۸ ہزار پونڈ کے وعدے اور نقد رقم جمع ہو گئی۔یہ اللہ تعالی کی طرف سے تھا۔میری طرف سے نہیں تھا لیکن اس کرسی اور مقام کی اللہ تعالیٰ غیرت رکھتا ہے جس مقام پر اس نے مجھے بٹھا دیا ہے۔امام صاحب مجھے کہتے تھے کہ یہ رقم جمع نہیں ہوئی۔آپ مجھے مهلت دیں میں دورے کروں گا اور یہ دس ہزار پونڈ کی رقم جمع کروں گا۔میں یہ سن کر ہنس پڑا۔میں نے انہیں کہا کہ میں ایک دن کی بھی مہلت نہیں دوں گا اور رقم جمع ہو جائے گی۔خدا تعالیٰ مجھے کہے اور میں وہ بات آپ تک پہنچاؤں اور وہ کام نہ ہو۔یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔جس دن میں وہاں سے چلا اس دن ان رقوم کو نکال کر جن کی اطلاع ہمیں مل چکی تھی کہ وہ مختلف شہروں سے چل پڑی ہے دس ہزار چار پچاس کے لگ بھگ نقد اس مد میں جمع ہو چکے تھے اور اگر ان رقوم کو بھی ملایا جائے جن کی اطلاع ہمیں مل چکی تھی تو پھر گیارہ ہزار بلکہ اس سے بھی زیادہ کی رقم عملاً جمع ہو چکی تھی اور میرا اندازہ ہے کہ ایک مہینے کے اندر اندر وہ پندرہ ہزار سے اوپر نکل جائیں گے۔۲۴ ۹ جون ۱۹۷۰ء کو مجلس عرفان میں فرمایا :۔سو