حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 542 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 542

489 ہو جو خدا کے نام اور محمد میم کی شان کو دنیا میں پھیلانے والا ہو اور چوبیس گھنٹے اپنا یہ کام کر رہا ہو۔۔۔۔اس وقت دنیا کے دلوں کا کیا حال۔ہے اس کا علم نہ تو صحیح طور پر مجھے ہے اور نہ آپ کو ہے لیکن میرے دل میں جو خواہش اور تڑپ پیدا کی گئی ہے اس سے میں یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہوں کہ اللہ کے علم غیب میں دنیا کے دل کی یہ کیفیت ہے کہ اگر اللہ اور اس کے محمد میں ﷺ کا نام ان کے کانوں تک پہنچایا جائے تو وہ سنیں گے اور غور کریں گے ورنہ یہ خواہش میرے دل میں پیدا نہ کی جاتی ۵۸ حضور نے ۱۹۷۳ء میں یورپ کے دورہ کے دوران بھی ریڈیو اسٹیشن کے منصوبے کا ذکر کیا چنانچہ کویت ٹائمز نے ۲۷۔اگست ۱۹۷۳ء کو مندرجہ ذیل خبر شائع کی۔زیورک (سوئٹزر لینڈ) ۲۹۔اگست حضرت امام جماعت احمدیہ نے یہ بشارت دی ہے کہ اسلام پر مبنی ایک نیا عالمگیر انقلاب ایک صدی کے اندر اندر اپنے کمال کو پہنچ جائے گا۔ہو ایک کروڑ افراد پر مشتمل اسلامی فرقه الموسوم به "جماعت احمدیہ " کے امام حضرت مرزا ناصر احمد نے فرمایا یہ اسلامی انقلاب پہلے ہی شروع چکا ہے اس کا مقصد انسان کی ان ضرورتوں کو پورا کرنا ہے جس کا اس کی خداداد صلاحیتوں کے نشو وارتقا کے لئے پایہ تکمیل تک پہنچنا از بس ضروری ہے۔۔۔۔۔۔آپ نے ہفتہ (۲۵۔اگست) کی رات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اس زمانہ میں سرمایہ دارانہ انقلاب نیز روس اور چین کے کمیونسٹ انقلابات کے بعد رونما ہونے والا یہ اسلامی انقلاب ترتیب کے لحاظ سے چوتھا عالمگیر انقلاب ہو گا۔آپ نے فرمایا یہ اسلامی انقلاب جس کے برپا کرنے کا خدا تعالیٰ نے خود فیصلہ فرمایا ہے ایک آسمانی پیشگوئی کے بموجب سو سال کے اندر اندر اپنے کمال اور نقطہ عروج کو پہنچ جائے گا۔