حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 510 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 510

457 فرمایا :- فرمایا :۔" میں تلاوت قرآن کریم اس لئے کہتا ہوں کہ آنحضرت میر کا یہ طریق تھا کہ اگر کسی جگہ کوئی ایسی بات آتی یا کوئی ایسا مضمون بیان ہو تا جس سے خدا تعالیٰ کی بزرگی اور اس کی بڑائی اور اس کی رفعت ثابت ہوتی تو آپ اللہ تعالیٰ کی حمد میں لگ جاتے اور اس کے قہر کا بیان ہوتا تو آپ استغفار میں لگ جاتے۔دراصل قرآن کریم کی تلاوت کا یہی te طریق ہونا چاہئے " ۲۷ " قرآن کریم بڑی عظیم کتاب ہے احباب جماعت کو چاہئے کہ اپنے قرآنی علم میں ہر آن اضافہ کرتے چلے جائیں اور جتنا ممکن ہو علوم JA قرآنی سے استفادہ کرتے رہیں ۲۸ نظارت اصلاح وارشاد تعلیم القرآن کا قیام تعلیم القرآن کی اہمیت اور اس کے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اور ان کی نگرانی کے لئے ۱۹۷۶ء کے اوائل میں حضور نے نظارت اصلاح و ارشاد تعلیم القرآن قائم فرمائی۔سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات یاد کرنے کی تحریک ستمبر ۱۹۶۹ء میں حضور نے سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات حفظ کرنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔" میرے دل میں یہ خواہش شدت سے پیدا کی گئی ہے کہ قرآن کریم کی سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیتیں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی