حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 465 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 465

410 مغربی افریقہ میں حضور نے تعلیمی اور طبی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متعدد نئے تعلیمی اور طبی مراکز کھولنے کی منظوری دی۔حضور نے ابراہیمی دعائیں پڑھ کر مسجد بشارت سپین کا سنگ بنیاد رکھا اور متعدد پریس کانفرنسوں سے خطاب فرمایا اور امریکہ اور کینیڈا میں بڑی وسیع زمینیں خرید کر عید گاہیں اور کمیونٹی سنٹر بنانے کی تحریک << فرمائی۔حضور نے اس دورہ کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ جن ممالک میں جماعت احمدیہ کے مشن نہیں ہیں ان میں رفتہ رفتہ مشن کھولے جائیں گے اور دنیا کی ہر زبان میں قرآن مجید کے تراجم شائع کئے جائیں گے۔حضور نے فرمایا کہ ہم جلد یا بدیر اس میں کامیاب ہو جائیں گے۔حضور نے مسجد سپین کے افتتاح کے موقع پر جو معرکتہ الا را خطاب فرمایا اس کے آخر میں فرمایا :۔" میرا پیغام صرف یہ ہے کہ Love For All Hatred For None یعنی سب کے ساتھ پیار کرو۔نفرت کسی سے نہ کرو ۳۹ چنانچہ حضور نے جماعت کو نصیحت فرمائی کہ محبت کے ذریعے دنیا کے دل فتح کریں اور نفرت کسی سے نہ کریں۔خدمت قرآن کے سلسلہ میں حضور نے ہر احمدی گھرانے میں تفسیر صغیر اور حضرت مسیح موعود کی کتب سے اخذ کی ہوئی تفسیر قرآن رکھنے کو ضروری قرار دیا۔تعلیمی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں سویابین اور لیسی تھین استعمال کرنے کی تاکید فرمائی اور فرمایا کہ صد سالہ احمد یہ جوبلی تک جماعت ایک سو سائنس دان پیدا کرے۔چودھوئیں اور پندرھویں صدی کے سنگم پر حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع پر معرکتہ الا را تقریریں فرمائیں اور بتایا کہ پندرھویں صدی غلبہ اسلام کی صدی ہو گی۔چودھویں صدی کے اختتام اور پندرھویں صدی کے استقبال کے لئے حضور نے جماعت کو لا إِلَهَ إِلَّا اللہ کا ورد کرنے کی تحریک فرمائی۔