حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 268 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 268

253 خدام الاحمدیہ کا صدر ہونے کی حیثیت سے چونکہ تمام احمدی نوجوانوں کے آپ قائد تھے اس لئے جماعت کے اہم کام میں حضرت مصلح موعود آپ کو نمائندگی کا موقع فرماتے چنانچہ ۲۰ فروری ۱۹۴۴ء کو حضرت مصلح موعود " جب ہوشیار پور میں اس کمرے میں تشریف لے گئے جہاں حضرت مسیح موعود نے چالیس روز دعائیں کر کے پیشگوئی مصلح موعود کا ۵۸ سال پہلے اعلان فرمایا تھا تو جن ۳۵ پینتیس احباب کو وہاں حضرت مصلح موعود کے ساتھ دعا کرنے کی توفیق ملی ان میں آپ بھی شامل تھے۔خدام الاحمدیہ کی ولولہ انگیز قیادت محترم پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب بیان کرتے ہیں:۔✓ " جن دنوں حضرت صاحبزاہ مرزا ناصر احمد ولایت سے تعلیم مکمل کر کے قادیان واپس آئے اس زمانہ میں میں تعلیم الاسلام ہائی سکول میں پڑھتا تھا۔یہی زمانہ خدام الاحمدیہ کے اجراء کا زمانہ ہے۔زمام کار حضرت مصلح موعود نے انہی کے سپرد کی تھی۔وہ اس کام پر خوب کمر بستہ ہوئے۔حتی کہ قادیان میں ایک تہلکہ برپا ہو گیا جلسے جلوس نمازیں ، اجتماع عام ہوئے۔ہر طرف خدام کا غلغلہ تھا۔اجتماعی ورزش روزانہ کا معمول بنی، ورزش کرانے والوں میں صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ایسے پردہ نشینوں کے نام بھی آتے ہیں۔خدام کے اجتماعوں کی بدولت قادیان ایک سریلی آواز سے متعارف ہوا۔یہ آواز ثاقب زیروی کی تھی۔اس ساری ہما ہمی اور زندگی کے اصل محرک تو حضرت مصلح موعود تھے مگر آپ کی تحریک کو عملی سانچے میں ڈھالنے کا سہرا دین کی حمایت پر کمربستہ نوجوان صاحبزادہ مرزا ناصر احمد کے سر بندھا۔خدام الاحمدیہ میں اب جو کچھ ہوتا ہے وہ انہی ابتدائی واقعات کا چرچہ اور ابتدائی نعروں کی گونج ہے۔" محترم عبد السلام صاحب سابق باڈی گارڈ حضرت اقدس بیان کرتے ہیں:۔