حصارِ — Page 64
آئندہ بھی مخالفت ضرور ہو گی اس سے کوئی انکار نہیں ہے کیونکہ مرمت کی تقدیر میں یہ لکھا ہوا ہے کہ مشکل راستوں سے گزرے اور ترقیات کے بعد نئی ترقیات کی منازل میں داخل ہو۔یہ مشکلات ہی ہیں جو جماعت کی زندگی کا سامان مہیا کر تی ہیں۔اس مخالفت کے بعد جو وسیع پیمانے پر اگلی مخالفت مجھے نظر آ رہی ہے وہ ایک دو حکومتوں کا قصہ نہیں اس میں بڑی بڑی حکومتیں مل کر جماعت کو مٹانے کی سازشیں کریں گی اور جتنی بڑی سازشیں ہوں گی اتنی ہی بڑی ناکامی ان کے مقدر میں بھی لکھ دی جائے گی۔مجھ سے پہلے خلفاء نے آئندہ آنے والے خلفاء کوحوصلہ دیاتھا اور کہا تھا کہ تم خدا پر توکل رکھنا اور کسی مخالفت کا خوف نہیں کھانا ہے لہ - حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود رضی اللہ ع نے فرمایا تھا کہ " جب بھی انتخاب خلافت کا وقت آئے اور منفرہ طریق کے مطابق جو بھی خلیفہ چنا جائے یں اس کو ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر اس قانون کے ماتحت وہ چنا جائے گا تو اللہ تعالے اس کے ساتھ ہوگا اور جو بھی اسکے مقابل کھڑا ہوگا وہ بڑا ہو یا چھوٹا ہو ذلیل کیا جائیگا اورتباہ کیا جائیگا کیونکہ ایسا خلیفہ صرف اس لئے کھڑا ہوگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہدایت کو پورا کرے کہ خلافت اسلامیہ ہمیشہ قائم رہے؛ (خلافت حقہ اسلامیہ مکا) پھر فرمایا۔پس میں ایسے شخص کو جس کو خد اتعالیٰ خلیفہ ثالث بنائے ابھی سے بشارت مرس دیتا ہوں کہ اگروہ خدا تعالی پر ایمان لاکر کھڑا ہوجائیگا تو اگردنیا کی حکومتیں بھی اس سے ٹکر لیں گی تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔“ (خلافت حقہ اسلامیہ)