حصارِ — Page 11
صالحین کی جماعت ہے۔چنانچہ حضرت الصلح الموعود فرماتے ہیں :۔"پس اسے مومنوں کی جماعت ! اور اسے عمل صالح کرنے والو! میں تم سے کہتا ہوں کہ خلافت خدا تعالے کی ایک بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرو۔جب تک تم لوگوں کی اکثریت ایمان اور عمل صالح پر قائم رہے گی خدا اس نعمت کو نازل کرتا چلا جائے گا۔لیکن اگر تمہاری اکثریت ایمان اور عمل صالح سے محروم ہو گئی تو پھر یہ امر اس کی مرضی پر موقوف ہے کہ وہ چاہے تو اس انعام کو جاری رکھے اور چاہے تو بند کر دے۔پس خلیفہ کے بگڑنے کا کوئی سوال نہیں بخلافت اس وقت چھینی جائے گی جب تم بگڑ جاؤ گے۔پس اللہ تعالی کی اس نعمت کی ناشکری مت کر داور خدا تعالیٰ کے الہامات کو تحقیر کی نگاہ سے مت دیکھو بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے فرمایا ہے کہ تم دعاؤں میں لگے رہو تا قدرت ثانیہ کا پے در پے تم میں ظہور ہوتا رہے۔تم ان نا کاموں اور نامرادوں اور بے عملوں کی طرح مت بنو جنہوں نے خلافت کو رد کر دیا بلکہ تم ہر وقت ان دعاؤں میں مشغول رہو کہ خُدا قدرت ثانیہ کے مظاہر تم میں ہمیشہ کھڑے کرتا رہے تاکہ اس کا دین مضبوط بنیادوں پر قائم ہو جائے اور شیطان اس میں رخنہ انداز ی کرنے سے ہمیشہ بالیوس ہو جائے ہے (خلافت راشده)