حصارِ — Page 1
عرض حال کچھ عرصہ قبل اس عاجز نے "حصار امن و ایمان و یقین کا مسودہ حضرت امیرالمومنین خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ملاحظہ کے لئے خدمت اقدس میں پیش کیا تو پیارے آقا نے اس عاجز پر انتہائی شفقت فرماتے ہوئے خوشنودی کا اظہار فرمایا اور اس مبارک خواہش کا اظہار فرمایا کہ اگر اس کتاب کے آخر میں خلافت کو زائل کرنے کے لئے جو تحریکات مختلف صورتوں میں اٹھتی ہیں اُن کا بھی ذکر ہو تو بہتر ہے۔منشائے مبارک جو یہ عاجز سمجھ سکا شاید یہ تھا کہ تا جماعت خلافت پراندرونی و بیرونی طور پر کئے جانے والے حملوں سے آگاہ رہے اور اس بابرکت خدائی نظام کو ہر دسو سے اور مخالفت سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرے۔چنانچہ آقا کے منشاء کے مطابق خاکسار نے اس آخری باب " ناقابل تسخی کو حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح الرابع ایدہ الہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تحریر اور تقریر سے حتی الوسع مزین کرنے کی کوشش کی ہے۔اس کتاب میں ملک تام کی عبارت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی معرکتہ الآراء تصنیف " سوانح فضل عمر جلد علا کے ص۳۳ تا مث ۳۵ سے نقل ہے۔A الحمد للہ کہ اس عاجز کو اس اہم اور بنیادی عنوان پر کچھ مواد جمع کرنے کی توفیق ملی ہے جس میں سیدی و مطاعی حضرت خلیفة امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز