حصارِ

by Other Authors

Page 63 of 72

حصارِ — Page 63

ہے جس کا سایہ آج ساری دنیا پر قائم ہو چکا ہے۔پس بظاہر تو ایک نہایت ہی ادنی اعلام اور حقیر انسان جو خلافت کے منصب پر اللہ تعالے کی کسی حکمت کے نتیجہ پر فائز کیا جاتا ہے اس کا کلام ہوتا ہے۔بظاہر تو اس کی زبان بات کرتی ہے لیکن ہمارا تجربہ یہ ہے کہ اس کی بات کے پیچھے خدا کی بات کار فرما ہوتی ہے اور جماعت احمدیہ کے لئے عظیم الشان خوشخبریاں رکھ دی جاتی ہیں۔“ جس طرح اس احرار موومنٹ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت پر بے انتہا فضلوں کی بارشیں برسادی نھیں ، میں یہ کامل یقین رکھتا ہوں کہ اس احرار موومنٹ کے نتیجہ میں بھی اتنی عظیم الشان رحمتیں اللہ تعالیٰ ه کی جماعت پر نازل ہوں گی جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔وہ جماعت آج کچھ اور ہے جس کو احرار نے مٹانے کی کوشش کی تھی، اس سے آج سینکڑوں گنا زیادہ طاقتور ہے جتنی اس وقت ۱۹۳۳۳۳ء میں تھی۔آج جس جماعت کو مٹانے کی یہ کوشش کر رہے ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کل یہی جماعت سینکڑوں گنا بڑھ کر ابھرے گی اور چھوٹے چھوٹے ممالک و ہم بھی نہیں کر سکیں گے کہ ہم اکیلے اس جماعت کے اوپر حملہ کرنے کا بھی خیال کر سکتے ہیں۔اگلی نسلیں جو مخالفتیں دیکھیں گی وہ جبری بڑی حکومتوں کے اجتماع کی مخالفتیں ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ چھوٹی چھوٹی چند حکومتیں مل کر جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔جو دنیا سے مانگ کر پلتی ہیں اور ہر چیز میں مقامی رکھتی ہیں اور خدا نے جو تھوڑا بہت دیا ہے اس پر تکبر کا یہ علم ہوگیا ہے کہ خدا کی جماعتوں سے قرینے کی سوچ رہی ہیں پس یہ دور مٹنے والا دور ہے۔