حصارِ

by Other Authors

Page 48 of 72

حصارِ — Page 48

اس لئے انبیاء کے خلفاء کو بھی خدا تعالے ہی کا انتخاب شمار کیا جاتا ہے۔جماعت احمد (مبائعین) کا اسی مذہب پر اجماع ہے۔پس جبس وجود کو خلافت کی عظیم ذمہ داری محض اس لئے سونپی جاتی ہے کہ وہ اپنے وقت کے انسانوں میں اللہ تعالے کا سب سے زیادہ تقویٰ اپنے دل میں رکھت ہے اس پر اس قسم کے لغو اعتراضات مضحکہ خیزی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔دین کی راہ میں مالی قربانی کے میدان میں یہ معترضین حضرت خلیفتہ اسیح الاول رضی اللہ عنہ کی جوتیوں کی خاک کو بھی نہیں پہنچے تھے حضرت مسیح موعود علیہ السّلام آپنے کے بارہ میں فرماتے ہیں:۔سے پہلے میں اپنے ایک روحانی بھائی کے ذکر کرنے کے لئے دل میں جوش پاتا ہوں جن کا نام اُن کے نورِ اخلاص کی طرح نور دین ہے میں اُن کی بعض دینی خدمتوں کو جو اپنے مال حلال کے خرچ سے اعلائے کلمہ اسلام کے لئے وہ کر رہے ہیں ہمیشہ حسرت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ خدمتیں مجھ سے بھی ادا ہو سکتیں۔اُن کے دل میں جو تائیدہ دین کے لئے جوش بھرا ہوا ہے، اس کے تصور سے قدرت الہی کا نقشہ میری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے کہ وہ کیسے اپنے بندوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ! وہ اپنے تمام مال اور تمام دور نام اسباب مقدرت کے ساتھ جو اُن کو میسر ہیں ہر وقت اللہ رسول کی اطاعت کے لئے مستعد کھڑے ہیں۔اور میں تجربہ سے نہ صرف معین ظن سے یہ علم صحیح واقعی رکھتا ہوں کہ انہیں میری راہ میں مال کیا بلکہ جان اور عزت تک سے بھی دریغ نہیں اگر میں اجازت دیتا تو وہ سب کچھ اس راہ میں فدا کر کے اپنی روحانی رفاقت کی طرح جسمانی رفاقت اور مردم صحبت میں رہنے کا حق ادا کرتے۔انکے بعض خطوط کی چند سطریں بطور نمونه ناظرین کو دکھلاتا ہوں تا انہیں معلوم ہو کہ میرے پیارے بھائی مولوی حکیم نورالدین بھیروی معالج ریاست جموں نے محبت اور