حصارِ

by Other Authors

Page 38 of 72

حصارِ — Page 38

۱۲ نصیحت امام اور ہمارا عہد حضرت المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :- وو اے دوستو ! میری آخری نصیحت یہ ہے کہ سب برکتیں خلافت میں ہیں۔نبوت ایک بیج ہوتی ہے جس کے بعد خلافت اس کی تاثیر کو دنیا میں پھیلا دیتی ہے۔تم خلافت حقہ کو مضبوطی سے پکڑو اور اس کی برکات سے دنیا کو متمتع کرو الفضل ۲۰ مئی ۱۹۵۹ء) نیز حضورڑ نے جماعت کو یہ باور کرایا کہ خلافت ہر فرد جماعت کی سر عزیز سے عزیز تر چیز سے بھی اعلیٰ اور اگر فع ہے جس کے لیے ہر قربانی کے لیے احمدی تیار ہو چنانچہ فرمایا : - و خلافت زندہ رہے اور اس کے گرد جان دینے کے لیے ہر مومن آمادہ کھڑا ہو یا تاریخ احمدیت جلد ۱۰ ص ۷۲۳ - ۲۲ را گست ۶۱۹۴۷ پس خلافت ضمانت ہے اسلام کی ترقی اور غلبہ کی۔خلافت ضمانت ہے شریعت کے احکام کی اشاعت کی۔خلافت ضمانت ہے ہر مومن کی ذاتی واجتماعی بقاء کی۔خلافت ضمانت ہے جماعت میں الفت و اتحاد کی۔لہذا ہم آج اپنی روح کے قیام کے ساتھ اسی طرح عزم وحمد کے ساتھ عہد کرتے ہیں میں طرح حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ۲۴ جنوری ۱۹۶ء کو جا سالانہ کے موقع پر جماعت کے تمام افراد کو کھڑا کر کے ان سے یہ عہد لیا تھا کہ : - "ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لیے آخر دم تک جد و جہد کرتے رہیں گے